Latest News

سخت سردی سے شمالی ہند میں نظام زندگی مفلوج، کہرے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر، ٹرینیں منسوخ، ہوائی سروس معطل، پہاڑی علاقوں میں بارش۔

لکھنو : شدید سردی سے پورا شمالی ہندوستان کانپ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، اتر پردیش، بہار کے کئی حصوں میں شدید سردی اور انتہائی گھنی دھند کی کیفیت ہے۔ عوام کو آئندہ 2 سے 3 روز تک شدید سردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پیر کی رات بھی کئی مقامات پر دھند کی وجہ سے قریب کا بھی نہیں دکھائی دے رہا تھا یعنی وزیبلیٹی نہ کے برابر تھی ۔ امبالہ، حصار، بہرائچ اور گیا میں وزیبلیٹی 50 میٹر رہ گئی ہے۔دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر شدید کہرے کی وجہ بہت کم دکھائی دینے سے ہوائی ، ریل اور سڑک آمد ورفت پر برا اثر پڑا ہے۔ قومی دارالحکومت میں دھند اور سردی کی وجہ سے آج (10 جنوری) کو کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ ان میں دہلی-کھٹمنڈو، دہلی-جے پور، دہلی-شملہ، دہلی-دہرادون، دہلی-چندی گڑھ-کلو جانے والی پروازیں شامل ہیں۔یوپی اور بہار کے علاقوں میں شدید کہرے اور بادلوں کی وجہ سے دن بھی شام جیسا رہا۔اس کے علاوہ سخت سردی نے عام آدمی کا برا حال کر دیا ۔ سبھی جاندارٹھنڈ سے بچنے کے لئے چھپ رہے ہیں ۔سرد ہواو ں کی وجہ سے دن بھر کپکپی چھٹتی رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹوں میں شدید کہرا،کولڈ ڈے اور کچھ علاقوں میں سرد لہر جاری رہنے کے آثار ہیں۔ اس کے بعد۱۲جنوری کو ہلکی بوندیں پڑ سکتی ہیں۔ ٹھنڈ سے سبزیوں کی فصلوں پر برا اثر لیکن گیہو ں کو فائدہ ہوا۔ درجہ حرارت اوسط سے کم ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ سے گیہوں کی فصل کو اچھا فائدہ ہو رہا ہے لیکن سرسوں اور سبزیوں پر برا اثر ہو رہا ہے۔ سبزیاں جھلسنے لگی ہیں۔ ساتھ میں پیداواربھی متاثر ہو گئی ہے۔ سبزیوں کو بچانے کے لئے سبزی کاشکاروں کی طرف سے اٹھائے گئے اب تک کے تمام اقدامات سردی کی وجہ سے بے سود ثابت ہورہے ہیں ۔ سب سے زیادہ نقصان بیل والی سبزیوں اور ٹماٹرکی فصل کو ہوا ہے ۔ ٹھنڈ کااثر سرسوں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔پانڈو پنڈارا زرعی سائنس مرکز کے موسمیات کے ماہراکٹر راجیش نے بتایا کہ فی الحال ٹھنڈسے راحت ملنے کا کوئی آثار نہیں ہیں۔جلد ہی ایک اور مغربی خلل کے فعال ہونے کا اشارہ ملا ہے، جس سے بادلوں کے چھائے رہنے کے آثار ہے۔ کئی جگہوں پر بار ش ہو سکتی ہے۔ٹھنڈ کو دیکھتے ہوئے کسانوں کو صلاح دی ہے کی وہ شام کو فصلوں کی سینچائی کریں اورسبزیوں کو ڈھک کر رکھیں۔انبالہ کا درجہ حرارت آٹھ ڈگری، بارنول پانچ ڈگری ، حصار چار ڈگری ، کرنال آٹھ ڈگرگی ، روہتک سات ڈگری ، سرسا چار ڈگری ، بھوانی تین ڈگری سیلسیس رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر