Latest News

حکومت ہند سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے مسئلہ کوعالمی عدالت میں اٹھانے کا مطالبہ، جمعیت علماء ہند کے 34ویں قومی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلہ میں جمعیت علماء امروہہ کی میٹنگ منعقد۔

 سالار غازی۔
امروہہ: جمعیت علماء امروہہ کی ایک میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز بعد نماز عشاء خان ایم بی کمیونٹی حال جھنڈا شہید امروہہ میں زیر صدارت شہر صدر ماسٹر ذاکر حسین کاظمی کے ہوا۔ میٹنگ کا آغاز قاری احسان کے ذریعے پیش کی گیئ تلاوت قران کریم سے ہوا جبکہ بارگاہ رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ میں نذرانہ عقیدت ہدیہ نعت معروف شاعر نعت خواں مولانا سعد امروہوی نے پیش کیا۔ ناظم اعلی جمعیت علماء امروہہ حافظ محمد حنیف نے کارگزاری پیش کی جس کی تمام حاضرین نے تائید کی۔ اسکے علاوہ میٹنگ میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر سویڈن و ڈینمارک حکومتوں کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گیی اور مرکزی حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قرآن کریم کی بے حرمتی کا مسلہ عالمی عدالت میں اٹھاے حکومت ہند سے یہ بھی اپیل کی گیی کہ وہ مطالبہ کرے کہ آئندہ اس قسم کی گھنونی سازش نہیں کی جائے اور گستاخانہ حرکت کرنے والوں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کسی بھی مذہبی مقدس کتاب کی بیحرمتی نہیں کی جائے مستقبل کے لئے تمام ممالک کی حکومتیں اسکے لئے سخت قوانین تشکیل دیں۔
میٹنگ کو خطاب فرماتے ہویے معروف عالم دین مولانا مفتی سید محمد عفان منصور پوری صدر مدرس مدرسہ جامعیہ اسلامیہ عربیہ جامہ مسجد امروہہ نے جمعیت علماء ہند کی قومی و ملّی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی کہا کہ موجودہ وقت میں ملک و ملّت کے سامنے کئ اہم و بنیادی مسائل ہیں جن پر اجتماعی غور و فکر کر ایک فیصلہ کن ھل کے لئے فیصلہ کن اقدامات کیا جانا ضروری ہے نیز ملّت کے اندر اعتماد و حوصلہ کو مستحکم کرنے اور در پیش مسائل کے ھل کے لئے موثر اقدام کرنا بھی وقت کا شدید تقاضہ ہے بولے اسی لئے آئندہ 12 فروری بروز اتوار کو جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام 34واں اجلاس عام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک و ملّت کے لئے فکر مند رہنے والے تمام حضرات کو ضرور شرکت کرنا چاہیے۔
مفتی عفان منصور پوری نے کہا کہ اجلاس میں جن مسائل پر غور و فکر کیا جانا ہے وہ اپنی نویت کے اعتبار سے نہایت اہم ہیں جن میں سے کچھ کا سیدہ تعلق تو حکومت سے ہے اجلاس عام کے دوران زیر غور مسائل میں آزاد مدارس اسلامیہ پر کاروایاں ملک میں بڑھتی منافرت اسلاموفوبیا کا انسداد یکساں سول کوڈ دستوری حقوق کا تحفظ عدلیہ کے حالیہ متنازع فیصلوں کا جائزہ اقلیتوں کے تعلیمی و اقتصادی حقوق مسلمانوں کے لئے رزرویشن مسلم اوقاف کا تحفظ میڈیا کے ذریعے اسلام مخالف پروپگنڈہ شان رسالت میں گستاخی اور انتخاب میں ووٹروں کے نام کا اندراج وغیرہ انکے علاوہ جمعیت سدھبھاؤنا منچ اسلامی تعلیمات تمیری پرگرام دینی تعلیمی بورڈ اصلاح معاشرہ ملّت فنڈ جمعیت اوپن اسکول اور جمعیت یوتھ کلب سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جاےگا میٹنگ میں قاری محمد یامین مولانا شکیل احمد مفتی ریاست علی مفتی محمد منصف ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی ایڈوکیٹ مراد عارف ایڈوکیٹ قمر نقوی سید علی امام رضوی حاجی خورشید انور حافظ محمد فرمان سید محبوب حسین زیدی صوفی نعیم مولانا محمد احسان مولانا امجد علی وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام حاضرین سے اجلاس عام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر