Latest News

بدفعلی کے بعد ساتھی نے ہی کردیا مدرسہ طالبعلم کا گلا ریت کر قتل، ملزم نے قبول کیا اپنا گناہ، غمگین ماحول میں مقتول طالب علم سپرد خاک۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے متصل گاوں سانپلہ بقال میں پیر کی شام مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوئے مدرسہ کے طالبعلم کی لاش منگل کی صبح گاوں کے پاس ہی ایک سرسوں کے کھیت میں ملنے سے سنسنی پھیل گئی، تاہم چند گھنٹوں بعد ہی پولیس نے متوفی کے ایک ساتھی طالبعلم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی، جب سختی پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم نے اپنا گناہ قبول کر لیا۔ وہیں مزید کئی ساتھیوں میں حراست میں لیاگیاہے۔ واقعہ کے بعد پورے گاوں کا ماحول غمگین ہوگیا اور اہل خانہ میں ماتم پسرا ہواہے۔ 
تفصیل کے مطابق دیوبند کوتوالی علاقہ کے گاوں سانپلہ بقال کے باشندہ مفتی نفیس احمد کا 12 سالہ بیٹا ذکوان پیر کی دیر شام مدرسہ کی چھٹی ہونے کے بعد گھر نہیں پہنچا اور مشتبہ حالات میں غائب ہوگیا، اہل خانہ نے بچہ کو ادھر اُدھر تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا، مدرسہ میں معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ چھٹی کے بعد طالبعلم گھر جانے کے لئے روانہ ہوگیا تھا، لیکن دیر رات تک بھی بچہ گھر نہیں پہنچا۔
منگل کی صبح گاوں کے پاس ہی ایک سرسوں کے کھیت سے ذکوان کی گردن ریتی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی، اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سمیت اعلیٰ افسران پولیس فورس کے ساتھ کے موقع پر پہنچے اور لاش کو قبضہ میں لیکر معلومات حاصل کی، جس کے بعد پولیس نے پنچ نامہ کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، ایسا شک ظاہر کیا گیا تھا کہ طالبعلم کو پہلے بدفعلی کا شکار بنایا گیا اور اس کے بعد دھار دار ہتھیار سے گلا ریت کر اس کا قتل کیاگیاہے۔ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور گاوں کا ماحول غمگین ہوگیا، وہیں بچہ کی موت سے اہل خانہ میں ماتم پسرگیا۔ اس دوران ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا اور ایس پی دیہات سورج رائے نے ڈاگ اسکواڈ اور فورنسک ٹیم کے ساتھ گاوں پہنچ کر تحقیقات کو تیز کیا اور مدرسہ و گاوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو اسکین کیا تو متوفی لڑکا مدرسے کے ہی کچھ لڑکوں کے ساتھ جاتا ہوا نظر آیا۔ جب پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی تو اچانک کیس کی پرتیں کھلنے لگیں۔ جس کے بعد پولیس نے ایک 15 سالہ ساتھی طالب علم کو حراست میں لے لیا۔ وہ بھی اُسی مدرسے میں پڑھتا ہے اور اس کے پڑوس میں رہتا ہے۔ پوچھ گچھ پر ملزم طالب علم نے گاؤں میں کھیت کے قریب بدفعلی کے بعد 12 سالہ طالب علم کو درانتی سے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے موقع سے درانتی بھی برآمد کر لی۔ ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے طالب علم کو بد فعلی کے بعد قتل کر دیا تھا۔
اُدھر دیر شام پوسٹ مارٹم کے بعد انتہائی غمگین ماحول میں بچہ کو گاوں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر