Latest News

۱۶ سال بعدلدھیانہ کے نور والا قبرستان کو ملا انصاف، بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر فیاض فاروقی کا انتظامیہ کمیٹی نے ادا شکریہ، غلط نقشہ بنانے والے بورڈ ملازموں پر کارروائی کی مانگ۔

جالندھر: مظہرعالم۔ لدھیانہ واقع نور والامسلم قبرستان 16سال بعد وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر اور اے ڈی جی پی پنجاب فیاض فاروقی نے لدھیانہ کے مسلمانوں کو ریزرو کردیا ہے۔ جس سے لدھیانہ سمیت پنجاب بھر کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے۔
آج اس سلسلے میں قبرستان انتظامیہ کمیٹی اور مسلم ویلفیئر سوسائٹی جامعة الرشاد (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ عبدالملک تیاگی نے کہاکہ مسلم کمیونٹی کے لوگ کئی سالوں سے نور والا قبرستان کی واگزاری کیلئے لڑ رہی تھی۔ فیاض فاروقی کے بورڈ ایڈمنسٹریٹر بننے کے بعد نوروالا قبرستان انتظامیہ کمیٹی کے لوگ ان سے ملے اور انہیں یہاں کے مسلمانوں کے مسائل سے آگاہ کرایا ۔ جس پر اے ڈی جی پی پنجاب فیاض فاروقی نے گزشتہ ماہ اپنے لدھیانہ دورہ کے دوران قبرستان کو ریزرو کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ بالآخر قبرستان مسلمانوں کیلئے ریزرو کردیاگیا۔ جس کیلئے لدھیانہ ضلع کا ہرایک مسلمان وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر فیاض فاروقی صاحب کا احسان مند ہے۔
حافظ عبدالملک تیاگی نے کہاکہ بورڈ کی زمین کا نیچر چینج کرکے قبرستان کی زمین کو رجسٹریوں میں بدلنے سے متعلق سارے ثبوت فیاض فاروقی صاحب کے سامنے پیش کردیئے ہیں جس پر انہوں نے فوراً انکوائری کا حکم جاری کردیاہے۔
نور والا قبرستان کمیٹی کے عہدیداروں نے یہ بھی مانگ کی ہے کہ قبرستان کا غلط نقشہ تیار کرنے والے بورڈ کے وہ تمام ملازم سے بھی پوچھ تاچھ کی جائے اور ان پر بنتی کارروائی کی جائے۔اس کیلئے انہوں نے باضابطہ طور پرشکایتی درخواست دی ہے کہ آخر بورڈ کے ان ملازموں نے بورڈ کی زمین سے چھیڑ چھاڑ کیسے اور کس بنیاد پر کی۔قابل ذکر ہے کہ وقف بورڈ نے نوروالا قبرستان جوکہ 21کنال 15مرلہ ہے کو مسلم قبرستان کیلئے ریزرو کی ہے۔ 
اس موقعہ پر اکبر انصاری، محمد سبراتی ، تمنا انصاری،کتاب الرحمن،مقصود انصاری ، رحمان تیاگی وغیرہ موجود تھے۔ 

میرے رہتے ہوئے ایک انچ زمین پرناجائز قبضہ برداشت نہیں: فیاض فاروقی۔

وہیں پنجاب وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر فیاض فاروقی نے کہاکہ وقف بورڈ کی زمین پر کسی طرح کے ناجائز قبضہ کو ہم برداشت نہیں کریںگے۔ کچھ لوگ اس پر ناجائز قبضہ کرنے کی ہمیشہ کوشش کرتے ہیں۔ میرے رہتے ہوئے وقف بورڈ کی ایک انچ زمین پر ناجائز قبضہ نہیں ہونے دیںگے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر