Latest News

فلم "پٹھان" پانچ دن میں 500 کروڑ کےپار، شاہ رخ خان نے ادا کیا مداحوں کا۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی فلم پٹھان کی زبردست کامیابی پر مداحوں کو شکر یہ کہا ہے۔ یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی پٹھان میں شاہ رخ خان، دپیکا پادوکون اور جان ابراہم کا مرکزی کردار ہے۔ فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ پٹھان کے ذریعے شاہ رخ خان نے چار سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔ فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑتی جارہی ہے۔ فلم پٹھان باکس آفس پر اب تک 500 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنے بنگلے منت کی بالکنی میں آ کر اپنے مداحوں کو سر پرائز کر دیا۔ 

بتا دیں کہ پٹھان محض پانچ دن میں بھارت میں تین سو کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن گئی، اتنا ہی نہیں دنیا بھر میں اس فلم نے سب سے تیز پانچ سو کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز سے قبل ہندوستان میں انتہا پسند تنظیموں نے جم کر مخالفت کی تھی مگر اس کی کامیابی نے سبھی کے منہ بند کر دیئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر