Latest News

دیوبند علاقہ میں مدرسہ طالبعلم کو غیر فطری عمل کا شکار بنانے کے بعد گلا ریت کر قتل، سرسوں کے کھیت میں لاش ملنے سے سنسنی۔

دیوبند: کوتوالی دیوبند کے گاؤں سانپلہ بقال سے مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوئے مدرسے کے طالب علم کی لاش گاؤں میں ہی سرسوں کے کھیت سے ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی، بچے کو گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور تفتیش شروع کردی۔ لواحقین کا الزام ہے کہ بچے کے ساتھ غیر فطری عمل انجام دے کر اُسے بے دردی سے قتل کیا گیا۔
معلومات کے مطابق دیوبند کوتوالی علاقہ کے گاؤں سانپلہ بقال کے رہائشی نفیس احمد کا 13 سالہ بیٹا ذکوان گاؤں کے مدرسے میں پڑھتا تھا، بتایا جاتا ہے کہ پیر کی شام ذکوان مدرسے کی چھٹی کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا اور وہ راستے میں ہی مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگیا۔ گھر والوں نے رات بھر اس کی تلاش کی لیکن بچے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
منگل کی صبح گاؤں کے قریب سرسوں کے کھیت میں  بچے کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ بچے کو پہلے غیر فطری عمل کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کا گلا درانتی سے کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس اس معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے بتایا کہ بچے کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ لواحقین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، واقعے کا جلد انکشاف کیا جائے گا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر