Latest News

فیرو ز احمد ایڈوکیٹ مسلم مجلس مشاورت کے صدر منتخب، مومن کانفرنس کے عہدیدان اور سرکردہ شخصیات نے پیش کی مبارکباد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آل انڈیا مسلم مجلس ِمشاورت( آئی ایم ایم ایم) کے صدر عہدہ کے انتخاب میں کامیاب ہونے والے آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ( سپریم کورٹ) کو یہاں مومن کانفرنس کے کارکنان اور عہدیدان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔
اس سلسلہ میں نسیم انصاری ایڈوکیٹ نے بتایاکہ مومن کانفرنس کے قومی صدر فیروز احمد ایڈوکیٹ نے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر عہدہ کے الیکشن میں 17؍ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 31؍ دسمبر کو ہوئے انتخاب میں مجلس کے 139؍ عہدیدان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ،جن کی شماری دہلی میں واقع مجلس کے صدر دفتر پر ہوئی،جس میں 68؍ ووٹ سپریم کورٹ کے وکیل اور نامور سماجی رہنماء ایڈوکیٹ فیروز احمد انصاری کو ملے جبکہ 51؍ووٹ سماجی خدمت گار عامر ادریسی (ممبئی) کو حاصل ہوئے اور اس طرح 17؍ ووٹوں سے فیروز احمد انصاری ایڈوکیٹ کامیاب ہوئے اور مسلم مجلس مشاورت کے صدر منتخب ہوئے۔ 

فیروز احمد انصاری کی اس کامیابی پر یہاں مومن کانفرنس کے عہدیدان اور کارکنان نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیںمبارکباد پیش اور امیدظاہر کی کہ فیروز احمد ایڈوکیٹ مسلم مجلس مشاورت جیسے بڑے عہدے ملک و ملت کی بے لوث خدمات انجام دینگے۔ فیروزا حمد ایڈوکیٹ کی کامیابی پر مومن کانفرنس کے صدر محمد نسیم انصاری ایڈوکیٹ، سعید حسن انصاری، ادریس انصاری، صادق انصاری، ڈاکٹر شبیر کریمی، صلاح الدین، ماسٹر عاقل، انعام ٹھیکیدار، راشد کمال، صوفی شمس الدین، ڈاکٹر محمد اعظم، صحافی ممتاز احمد، حاجی سکندر شاہ، شمشاد ملک ایڈوکیٹ، شاہ فیصل ایڈوکیٹ، ڈاکٹر زرین انصاری، خالد حسن، جمیل بھارتی، کرام انصاری، تحسین خاں ایڈوکیٹ، رضوان الحق قاسمی وغیر ہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر