Latest News

دیوبند کے محلہ خانقاہ میں لنٹر کھولتے ہوئے تیسری منزل سے گر کر ایک مزدور کی موت۔

دیوبند: شہر کے محلہ خانقاہ میں لنٹر کھولنے کے دوران تیسری منزل سے گر کر ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

کرنجا لی گاؤں کا رہنے والا اروند کمار (35) شہر کے محلہ خانقاہ میں ایک شخص کے یہاں تعمیری کاموں میں مزدوری کر رہا تھا۔ منگل کو وہ تیسری منزل پر لنٹر کھول رہا تھا۔ اسی دوران دیوار میں پھنسے سریے کو نکالتے ہوئے وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور سڑک پر گر گیا۔ جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے مزدور اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملتے ہی متوفی کے لواحقین اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ خانقاہ چوکی انچارج گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ متوفی کے خاندان کے اکشے نے تحریر دی ہے۔ جس کی بنیاد پر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر