Latest News

۳۰ ہزار مساجد کو مندر وں میں تبدیل کردیں گے، راجستھان میں آر ایس پرچارک اور وی ایچ پی آرگنائزنگ سکریٹری کا اعلان۔

جے پور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پرچارک اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) آرگنائزنگ سکریٹری ایشور لال نے راجستھان کے لوہاوت میں کہا کہ ہندوتو تنظیمیں۳۰ مساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ ترشول دیکشا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایشورلال نے کہا "ہم نے رام مندر بنایا ہے اور ہم نے اس کی تعمیر کی ہے۔ اب ہمیں مزید 30,000 مساجد کو مندروں میں تبدیل کرنا ہے۔ ,ہندوتو لیڈر نے اپنی تقریر میں حلال مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوے کہا”حلال مصنوعات کبھی نہ خریدیں۔ پیسہ کس کو ملتا ہے؟ مسلمانوں کو،” انہوں نے ملک میں آبادی کا قانون بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا، "بجرنگ دل آبادی کنٹرول قانون کو نافذ کرنے میں حکومت کی مدد کرے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنظیم ہندوستان کو ہندو راشٹر بنائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر