ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان کا کچھ انتہا پسند مخالفت کر رہے ہیں۔ لوگ فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کی جانب سے فلم 'پٹھان کے خلاف پرتشدد مظاہروں پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کون ہے، میں ان کے اور ان کی فلم کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔دراصل صحافیوں نے بجرنگ دل کارکنان کی جانب سے کیے گئے اس پرتشدد مظاہرے کو لیکر سوال کی گیا تھا جس میں کارکنان نے جمعہ کو شہر کے نارنگی میں واقع ایک سنیما ہال میں ہنگامہ کیا۔ اس تھیٹر میں اداکار شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان کو دکھایا جانا ہے۔ انتہا پسند تنظیم کے رضاکاروں نے فلم کے پوسٹرز پھاڑ کر جلا دیے۔آسام کے وزیر اعلیٰ نے اتوار کو ٹویٹ کیا، 'شاہ رخ خان نے رات دو بجے مجھے فون کیا۔ انہوں نے اپنی فلم کی اسکریننگ کے دوران گوہاٹی میں پیش آنے والے ایک واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ امن و امان برقرار رکھنا ریاستی حکومت کا فرض ہے۔ ہم تحقیقات کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔یاد رہے کہ ہفتے کے روز صحافیوں سے بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ 'شاہ رخ خان نے اس مسئلے پر مجھ سے بات نہیں کی ہے لیکن بالی ووڈ کے بہت سے لوگ مجھ سے بات کرتے ہیں، اگر وہ بات کریں گے تو میں اس معاملے کو دیکھوں گا۔ امن و امان کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
0 Comments