Latest News

اندور میں شان رسالتﷺ میں بجرنگ دل کی گستاخی، فلم پٹھان کی آڑ میں دل آزاری، مسلمانوں کا زبردست احتجاج، پولس چوکی کا گھیرائو، ۴؍ گرفتار۔

اندور: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ۲۵؍ جنوری کو شاہ رخ خان کی پٹھان فلم ریلیز کے موقع بجرنگ دل نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور فلم کا پوسٹر پھاڈدیئے۔ مظاہرین نے شاہ رخ خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران پیغمبر اسلام ﷺپر غلط بیان بازی کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ کس طرح شرپسندوں نے نبیﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی۔ 
گستاخی کی خبر پھیلتے ہی مسلمانوں میں ناراضگی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے شہر کے تھانوں کا گھیراؤ کیا۔ شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی کے ساتھ علماء کا ایک ڈیلیگیشن کمشنر ہری نارائن چاری مشرا سے ملا اور غلط نعرہ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔مفتی سید صابر مصباحی نے بتایا کہ فلم پٹھان کے خلاف مظاہرہ کر رہے بجرنگ دل کے کارکنوں نے پیغمبر اسلام کے خلاف غلط بیان بازی کی جس سے مسلم طبقہ سخت ناراض ہے۔ جس کے سبب شہر کے کئی تھانوں گھرآؤ کیا گیا۔ ہم نے کمشنر صاحب سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا ہے کہ غلط نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔اس دوران نعرے بازی کے بعد مسلم کمیونٹی نے مذہب مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر نماز کے بعد ایس پی آفس کے سامنے جمع ہونے کی کال دی گئی۔ جس کے بعد مظاہرہ شروع ہوا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ احتجاج کے موقع پر سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج، اے ایس پی، سی ایس پی، ڈی ایس پی سمیت سینکڑوں پولیس نفری موجود تھی۔ادھر بدھ کی دوپہر اجین روڈ پر واقع ابھینو تھیٹر میں ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے خوب نعرے بازی ہے۔ اس کے ساتھ ان لوگوں نے بعض مقامات پر توڑ پھوڑ بھی کی۔ نعرے لگاتے ہوئے ان لوگوں نے تھیٹر کا پردہ بھی پھاڑ دیا اور احاطے میں رکھا گملے کو توڑ پھوڑ دیا۔ اندور میں پولس نے بدھ کو شہر میں ایک سنیما ہال کے پاس پٹھان فلم کے خلاف احتجاج کرنے اور حضورﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات ادا کرنے کی شکایت کے بعدآئی پی سی کی دفعات۲۹۵ (اے)، ۱۵۳ (اے)، ۵۰۵ اور ۳۴۱ کے تحت چار لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک افسر نے کہاکہ الگ الگ واقعات میں پولس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا جب وشو ہندو پریشد نے الزام لگایا کہ شہر میں مسلمانوں کے ذریعہ سر تن سے جدا کا نعرہ لگایا گیا تھا ۔ احتجاج کے دوران مسلمانوں نے کہاتھا کہ حضورﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی۔ شاہ رخ خان اور پٹھان فلم سے ہمیں کوئی مطلب نہیں، لیکن نعرے بازی کے دوران حضورﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں، شاہ رخ خان کے خلاف جو بھی کرنا ہے کریں، اس سے ہمیں کوئی مطلب نہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر