Latest News

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور اندور میں نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی نماز جمعہ میں علماء نے کی سخت مذمت: رضااکیڈمی۔

 ممبئی: آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور رضااکیڈمی نے علماء و ائمۂ مساجد کی گزشتہ دنوں ایک میٹنگ طلب کرکے ان سے گزارش کی تھی کہ آپ نماز جمعہ میں سویڈن میں قرآن مجید کی بحرمتی اور اندور میں سرکار دوعالم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف مذمتی تقریر کریں اور عوام کو قرآن پاک کی تلاوت اور تعلیمات اور نبئی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائیں مذکورہ اپیل پر علمائے اہلسنت اور ائمۂ مساجد نے آج نماز جمعہ میں اس پر بھرپور توجہ دی اور اپنے اپنے بیان میں دشمنان اسلام کی عیاریوں،مکاریوں اور ان کی ناپاک سازشوں سے عوام کو آگاہ کیا ساتھ ہی 29/جنوری 2023 بروز اتوار کو آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور رضااکیڈمی کے بینر تلے سنی بڑی مسجد مدنپورہ ممبئی سے نکلنے والے جلوس غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں اعلان فرمایا واضح رہے کہ اتوار شام چار(4)بجے بڑی مسجد مدنپورہ سے یہ جلوس مسلم علاقوں سے گشت کرتا ہوا مینارہ مسجد بھنڈی بازار پر صلاۃ و سلام اور حضور معین المشائخ سید معین میاں کی دعاء پر اختتام پذیر ہوگا یہ بھی بتاتے چلیں کہ نماز جمعہ میں ممبئی و مضافات کے علماء و ائمۂ مساجد نے حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کی گزارش پر بھرپور روشنی ڈالی جن میں سرفہرست اسمائے گرامی اس طرح سے ہیں قاری عبدالرشید رحمانی خطیب وامام مینارہ مسجد مولانا امان اللہ رضا خطیب قرطبہ مسجد مولانا فرید الزماں کھتری مسجد مولانا ولی اللہ شریفی چمبور مولانا مشتاق احمد تیغی سنی بلال مسجد چھوٹا سوناپور مولانا رضوان علیمی صوفی محمد عمر اشرفی مسجد قبرستان مولانا عبدالرشید مسجد عید گاہ میدان مولانا عین الدین ڈونگری مولانا شرف الدین مصباحی گھڑپ دیو مولانا ظفرالدین رضوی رضا مسجد ملنڈ مولانا افروز عالم نظامی سنی محمدیہ مسجد بھانڈوپ مفتی احمد رضا نظامی سنی محمدی جامع مسجد سوناپور مولانا سید سرور ممبئی مولانا معین الدین رضوی تین درگاہ مسجد بھانڈوپ مولانا محمد امجد علی دھاراوی مولانا رجب علی فیضی غوثیہ مسجد بھانڈوپ قاری عمران خان اشرفی نورانی مسجد ملنڈ مولانا عثمان اشرف شیدا گوونڈی کے علاوہ اور بھی جگہوں کے علماء و ائمۂ مساجد نے نماز جمعہ میں قرآن پاک کی عظمت اور نبئ کریم ﷺ کی رفعت و شان پر مدلل و مفصل بیان کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر