Latest News

جمعیۃ علماء ہندکےصدرمولانا سید محمود اسعد مدنی کے ہاتھوں سیلاب متاثرین کے لیے نئے مکانات کا افتتاح اور یومِ جمہوریہ پر پرچم کشائی۔

نئی دہلی: تاملناڈو ضلع ویلور کے پرنامبٹ میں2021 میں بھیانک سیلاب کی وجہ سے بہت سے لوگ اپنے مکانات سے محروم ہو گئے، 9 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس بات کا علم ہوتے ہی جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر قائد جمعیت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی  نے فوراً نقد رقم مختص کرنے اور بے گھر افراد کے لیے نئے مکانات تعمیر کرنے کا وعدہ کیا۔ان مکانات کے تعمیراتی اخراجات میں سب سے بڑی رقم جمعیۃ علماء ہند کی ہے نواب قاضی نگر میں واقع نعمت خان مسجد کے احاطہ میں جمعیۃعلماء ہند آل جماعت مسجد فیڈ ریشن کی مشترکہ کاوش سے فی الحال 42 نئے مکانات تعمیر کیے گئے۔اور 100 مکانات کے ہدف کے ساتھ مزید مکانات کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔26 جنوری 2023 یوم جمہوریہ کے موقعہ پر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔
صبح 10 بجے پرچم کشائی کا پروگرام ہوا۔پھر نئے مکانات کی افتتاح مہمان خصوصی صدر محترم کی دعا سے ہوئی۔قاری ضیاء الرحمن کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ محمد مستقیم نے نعتیہ کلام پیش کیا۔ مولانا مبین احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء پرنامبٹ نے پرجوش استقبالیہ پیش کیا۔ جبکہ نظامت مولانا محمد انظر قاسمی نے کیا۔پھر جمعیتہ علماء کرناٹک کے ناظم اعلیٰ مفتی شمس الدین صاحب بجلی نے جمعیتہ ہند کاتعارف پیش کیا۔ مہمان خصوصی جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر قائد جمعیت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم نے سماجی وابستگی، سماجی خدمت، صبر و تحمل، تعلیمی سرگرمیوں وغیرہ پر کلیدی جامع خطاب کیا۔جمعیتہ علماء تمل ناڈو کے صدر مولانا منصور صاحب کاشفی نے بزبان تمل خلاصہ پیش کیا۔ امیر شریعت تامل ناڈو مولانا عبدالمجید صاحب باقوی نے مختصر خطاب فرمایا۔اس تاریخی تقریب میں نائب امیر شریعت ٹمل ناڈو مفتی ابوالحسن یعقوب صاحب، جمعیۃ علماء تاملناڈو کے جنرل سکریٹری،حاجی ایچ۔بی حسن صاحب آمبوری،گڑیاتم یس بیڑی گروپ کے برادران حاجی امین صاحب حاجی اشرف صاحب،حاجی صدیق صاحب، حکیم رضی الدین صاحب،محمد فضل،محمد تبریز،مولانا تنویرالحق قاسمی،جمعیۃ علماء کیرلا کے صدر مولانا ابراہیم،مولانا عاصم عبداللہ بنگلور، حاجی انجینئر محمد رضوان،انجینئر رفیع،عارف اللہ، مفتی مجاہد الاسلام قاسمی،ڈاکٹر تمیم احمد قاسمی،مفتی الیاس مظاہری،مولانا امین قاسمی،مولانا خطیب احمد سعید باقوی، مفتی مدثر احمد،مولانا اطہر الدین قاسمی،مولانا اویس سنگری،مولانا عزیز احمد قاسمی،مولانا صہیب احمد قاسمی،مولانا الطاف صدیقی،حافظ رفیق جلال، صاحب، چوک مسجد کے متولی سی. عبدالوہاب صاحب، مریت ظہور صاحب، عبدالعظیم صاحب (سابق جوائنٹ ڈائریکٹر- زراعت)، واقف۔K. عبدالوکیل صاحب، P.A.B. حسن صاحب، کتیم امتیاز صاحب، C. انور طلحہ صاحب، V. محمد طیب صاحب کے علاوہ علماء کرام، عمائدین شہر،جمعیت کے اراکین، تمام جماعتیں شریک رہے۔،مفتی الیاس صاحب نے شکریہ ادا کیا۔حضرت امیر شریعت کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر