Latest News

جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر لونی کے رام پارک میں پترکار سمیلین کا انعقاد۔

لونی: لونی کے سدھیر انکلیو،حقیقت پورعرف خداباش کالونی میں اسٹار نیوز ٹیلیویژن وسوشل اینڈریسرچ فاؤنڈیشن کے مشترکہ اشتراک سے جشن یومِ جمہوریہ کے موقع پر پترکار سمیلین کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیاسی تقدیر دہلی کے چیف ایڈیٹر جناب مستقیم خان نے کی انھوں نے اپنے صدارتی کلمات میں جنگ آزادی میں شہید ہوئے علماء اکابرین وبرادران وطن کی قربانیوں کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر علماء کرام  بروقت انگریزوں کی سازش کونہ بھانپتے اوروقت رہتے ہوئے فیصلہ نہ لیتے تو آج ہم جوآزاد فضاء میں کھلی سانس لے رہیں ہیں نہ لے پاتے جب دیش آزاد ہو گیا تو اس میں مشترکہ تہذیب و ثقافت اورملک کے ہرشہری کو اپنے مذہب پررہتے ہوئے اپنے طریقے سے جئے اس کے لئےایک قانون کی ضرورت تھی جسے سب کی نگرانی میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی صدارت میں بنایاگیا وہ قانون دیش کے باشندوں پر آج ہی کے دن مکمل طور پر لاگو ہوا،وہیں انھوں نے مذید کہاکہ آج کے اس پروگرام کو پترکار سمیلین کے نام سے موسوم کیا گیا ہے تو سبھی صحافی برادری یہ جان لیں کہ صحافت کا پیشہ سماج کا آئینہ ہوتا ہے ہمیشہ سچ کو دکھائیں اگرآپ سچائی امانت دار سے سماج کے ہرمدعا کو دکھائیں گے تو سماج میں اس کا اچھا اثر جائے گا اور آپس میں محبت اور بھائی چارہ کی فضا بنی رہے گی وہ الگ بات ہے کہ آج کل کچھ دلال میڈیا دیش کے ماحول کو بگاڑنے کےلئے نفرت کا زہر گھول رہے ہیں مگر جوآزادصحافی ہے وہ آج بھی سچائی کو دکھاتے ہیں اس موقع پر میں شکرگزار ہوں اسٹار نیوز ٹیلیویژن کے چیف ایڈیٹر جناب محمد نوشاد عثمانی کاجنھوں نے آج سبھی پترکاروں کو ایک جگہ جمع کرکے اتحاد کے پیغام کو عام کیا اور اچھی صحافت کرنے کا راستہ دکھایا وہیں دہلی سے مہمان اعزازی کےطورپرتشریف لائے جناب جاویدرحمانی ایڈیٹر انچیف جرنلزم ٹوڈے گروپ وشکیل رحمانی مشہور کالم نگار نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ جمہوری ملک میں صحافت کامقام چوتھے ستون کے مانند ہوتاہے اوریہ جوسماج اور حکومت کا آئینہ ہوتا ہے اگرہم سچائی کے ساتھ صحافت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے توہمارا ملک اورسماج ترقی کے راستے پربرق رفتاری سے دوڑے گا اور ااگرہم نے ان کے بیچ نفرت کا زہر گھول دیاتووہ بربادی کے دہانے پر پہنچ جائے گا وہیں دہلی کے سماجی خدمت گزارحاجی معظم علی عرف لڈو صاحب نے اپنے خطاب میں تعلیم پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دیں کیونکہ تعلیم کے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی اس موقع پر اسٹار نیوز ٹیلیویژن کے چیف ایڈیٹروایس آرفاونڈیشن کے صدرمحمدنوشادعثمانی نے کہاکہ میری ایک چھوٹی سی کوشش تھی کہ مقامی صحافی اور سماجی خدمت گزار کوان کی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے انھیں سرٹیفکیٹ اورمیڈل دے کران کی حوصلہ افزائی کروں تاکہ وہ مستقبل میں بہترطریقے سے خدمت خلق کرسکیں اس موقع پر خاص طورپر دہلی وقرب جوارسے تشریف لانے والے جناب ماسٹراصغرعلی،نسیم خلیفہ،شکیل رحمانی،پروفیسرندیم خان،حاجی محمد بشیر،اسلم باری،خطیب دانش،قاری رحمت اللہ نعمانی،صحافی یاسین صدیقی قاسمی،صحافی شوکت علی،صحافی امت تیاگی،صحافی غلام نبی قاسمی،صحافی شاہدانصاری،صحافی وکیل احمد،صحافی انقلاب انصاری،سماجی خدمتگار جناب علی احمد،ذولقرنین،فیض احمد،محمدثاقب،انیس احمد،آس محمد،پنڈت جی کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ کثیرتعداد میں بلاتفریق مذہب وملت نے شرکت کی اخیرکنوینرجلسہ محمد جاوید حسین نے آئے ہوئے تمام حاضرین کاشکریہ اداکیا اس موقع پر صحافی شکیل رحمانی کی لکھی ہوئی کتاب خواجہ باقی باللہ کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر