Latest News

قرآن حکیم کی بے حرمتی کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ، جمعیۃ علماءبڈھانہ کی طرف سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءبڈھانہ کے ذمہ داران نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے سزا کا مطالبہ کیا۔جمعیةعلماءضلع مظفر نگر کے صدر مولانا قاسم القاسمی و جنرل سکریٹری مولانا مکرم قاسمی نے کہا کہ قرآن پاک ایک مقدس کتاب ہے، ایک مسلمان قرآن کریم کی توہین کو کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ میں اس مسئلہ کو اٹھائے تاکہ ایسی گھناونی حرکت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت سزا دی جائے۔
جمعیةعلماءبڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین اور حافظ تحسین نے کہا کہ ایسی مذموم حرکتیں کرنے والے اسلام اور اسلام کے دشمن ہیں۔ انسانیت کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ امن کے خلاف ہیں جو دنیا میں امن اور ہم آہنگی کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس طرح کی غلط حرکتیں کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں اور امن وامان کو بگاڑ تے ہیں۔ جمعیة علماءضلع مظفر نگر کے ضلعی سکریٹری اور ضلعی میڈیا انچارج محمدآصف قریشی نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کی پاک اور سچی کتاب ہے، قرآن کریم نے انسانیت کو سیدھی راہ پر گامزن کیا اور امن کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں پیش آنے والے واقعے سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہو ںنے سویڈن میں قرآن پاک کی دانستہ بے حرمتی اور انتہا پسندوں کے ذریعہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کی سخت مذمت کی۔ 
مولانا عمران حسینپوری و محمدآصف قریشی نے کہا کہ مسلمان اس طرح کی بے حرمتی کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر