Latest News

بنگلورو کےمندر میں خاتون کی لات گھونسوں سے پٹائی، خاتون ’بھگوان‘ کو شوہر بتا کر قریب بیٹھنے کی ضد کررہی تھی۔

بنگلورو: بنگلورو کے ایک مندر سے خاتون کو گھسیٹ کر باہر نکالنے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے، ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ خاتون کو لات، اور تھپڑوں سے مارے جارہے ہیں اور اسے گھسیٹ کر مندر کے باہر نکالا جارہا ہے، مندر کے پجاری نے پولس کو بتایاکہ خاتون ’بھگوان‘ کو اپنا شوہر بتا کر گربھ گرہ میں ان کے قریب بیٹھنے کی ضد کررہی تھی۔ 

وائرل ہورہے ایک منٹ ۱۷ سکینڈ کے اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ایک شخص کھڑکی کے پاس کھڑی ایک خاتون سے پہلے بات کرتا ہے پھر اس کے بال پکڑ کر کھینچتا ہوا مندر کے گیٹ تک لے جاتا ہے، گیٹ کے پاس خاتون اُٹھ کر کھڑی ہوکر اندر آتی ہے تو اسے تھپڑ مار کر گرادیاجاتا ہے، پھر گھسیٹ کر باہر لے جاتا ہے۔ مندر کے باہر لے جاکر اسے پھر پیٹتا ہے، اس کے باوجود وہ اٹھ کر مندر کے اندر جانے کی کوشش کرتی ہے تو گیٹ کے پاس کھڑا پجاری اسے روک دیتا ہے، تبھی وہ شخص ڈنڈا لے کر آتا ہے اور اس خاتون کو کھدیڑ کر بھگا دیتا ہے۔ مندر میں خاتون کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ ۲۱ دسمبر کا بتایا جارہا ہے، جس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس فعال ہوگئی ہے، پولس نے جمعہ کو بتایاکہ متاثرہ ہیم وتی نے امرت ہلی پولس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں کہاگیا تھا کہ امرت ہلی علاقے میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر کے دھرم درشی منی کرشنا نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی، پولس نے منی کرشنا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ ۳۵۴ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ مندر کے پجاری منی کرشنا نے پولس کو بتایاکہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ بھگوان ونکٹیشور اس کے شوہر تھے اور وہ گربھ گرہ میں مورتی کے قریب بیٹھناچاہتی تھی، جب اس کی ضد نہیں پوری کی گئی تو اس نے پجاری پر تھوک دیا ، جس کے بعد اسے جانے کےلیے کہاگیا، خاتون کے نہیں ماننے پر اسے پیٹا گیا اور گھسیٹ کر باہر کیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر