Latest News

نگر پالیکا پریشد دیوبند کا پانچ سالہ ٹرم مکمل، چیئرمین ضیاءالدین انصاری نے بورڈ ممبران کو اعزاز سے نوازا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
نگر پالیکا پریشد (میونسپل بورڈ) کا پانچ سالہ ٹرم آج چھ جنوری کو مکمل ہونے پر نگر پالیکا میٹنگ ہال میں اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کے ترقیاتی کاموں میں تعاون کرنے والے نگر پالیکا ممبران کو اعزاز سے نوازا گیا۔ 
اس موقع پر نگر پالیکا چیئرمین ضیاءالدین انصاری نے ممبران کا گل پوشی کرکے ان کا استقبال کیا، ضیاءالدین انصاری نے کہا کہ شہر کے چاروں طرف ترقیاتی کام بجٹ کے مطابق کرائے گئے ہیں، ان کی یہی کوشش رہی ہے کہ شہر کو خوبصورت بنایا جاسکے۔ شہر کے عوام کو ضرورت کے مطابق سہولیات سے فائدہ پہنچایا گیا، ترقیاتی کاموں کو پورا کرانے میں نگر پالیکا افسران اور ملازمین کا بھی ان کو پورا تعاون رہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھے جو پیار دیا ہے اور آئندہ بھی اسی طرح پیار ملتا رہے گا۔ 

نگر پالیکا کے ای او ڈاکٹر ڈی کے رائے اور سوچھ بھارت مشن کے برانڈ ایمبیسیڈر جمال الدین انصاری نے کہا کہ بورڈ کا پانچ سالہ کا دوربہت اچھا رہا، اس میعاد میں نگر پالیکا ممبران، شہر کے عوام اور ملازمین کا ان کو بھرپور تعاون ملا، جس کے لئے وہ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پروگرام کی نظامت محمد اکبر نے کی۔ اس موقع پر سنجے جین، منوج سنگھل، ڈاکٹر محمد اسلم، محمد مستقیم، مظاہر حسن، سمیر خان، آصف، شاہد حسن، امجد الٰہی، شرافت ملک، محمد واجد، اجے گاندھی، توفیق احمد جگی، مہتاب، چندریکا پرساد، جاوید انصاری، غفران انصاری سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر