Latest News

جمعیتہ علماء کے ۳۴ ویں اجلاس عام کو لیکر قصبہ لاوڑ میں تیاریاں، ۱۲ فروری کو بڑی تعداد میں جمعیتہ کارکنان و عوام رام لیلا میدان دہلی کے لئے روانہ ہونگے۔

میرٹھ: جمعیتہ علماء ہند کے 34 ویں اجلاس عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پیر کے روز بعد نمازِ عشاء جامع مسجد میں جمعیتہ علماء حلقہ قصبہ لاوڑ ضلع میرٹھ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جسمیں اراکین عاملہ و منتظمہ کے علاوہ ائمہ مساجد اور ملت کے دردمند حضرات شریک ہوئے۔
میٹنگ میں حاجی نصرالدین سلمانی نے جمعیتہ علماء ہند کا 34 واں اجلاس عام کیوں؟ اپیل پڑھ کر سنائی۔ جس پر سامعین نے پرجوش انداز میں متفق ہو کر عوامی رابطہ مہم چلاکر قصبہ کی سابقہ روایات سے بھی زیادہ تعداد میں بسوں کے انتظام کرنے کا فیصلہ اور عہد کیا۔
میٹنگ کی نظامت کرتے ہوئے حافظ محمد عابد صاحب نے کہا کہ ملک اور ملت ان دنوں بہت ہی نازک حالات سے گزر رہے ہیں ، اس سلسلے میں جمعیتہ علماء ہند کا یہ 34 واں اجلاس عام ملی مسائل کے حل کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا انشاءاللہ ۔ اس تاریخی اجلاس عام کی صدارت جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ قومی صدر محترم جمعیتہ علماء ہند فرمائیں گے۔ آخر میں اجلاس عام کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔
اس موقع پر مفتی نعیم الدین قاسمی، مفتی محمد اقبال قاسمی، حافظ محمد ابراہیم، حافظ سعید احمد، قاری محمد شاکر قاسمی، حافظ محمد حماد عابد اشاعتی، سید شاہد حسن، مغیث الدین رضوی، عبدالغفار قریشی، پرویز ملک ، ڈاکٹر عقیل احمد ، شہراز قریشی ، حافظ نور محمد ، ریاست علی ، محمد ارباز اور محمد معاذ عابد محمودی ڈسٹرکٹ آرگنائزر جمعیتہ علماء ہند وغیرہ موجود رہے ۔*

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر