Latest News

سابق رُکن اسمبلی معاویہ علی کے والد غمگین ماحول میں سپرد خاک، نامور علماء کرام اور سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سابق رکن اسمبلی معاویہ علی اور شہر کے سینئر صحافی معین صدیقی کے والد چراغ صابر کو آج دوپہر غمگین ماحول میں عابدی مزار کے نزدیک واقع آبائی قبرستان شاہ شیدا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر احاطہ مولسری میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادا کرائی، نماز جنازہ میں شہر کے علاوہ سہارنپور، مظفرنگر اور میرٹھ سمیت اطراف کے دیہات و قصبات کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سابق رکن اسمبلی و سابق شہر چیئرمین معاویہ علی کے والد چراغ صابر کاگزشتہ روز میرٹھ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں دوران علاج تقریباً 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، ان انتقال پر نامور علماءکرام، سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیات نے محلہ دیوان میں واقع رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا اور مرحوم کے لئے دعاءمغفرت جبکہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاءکی۔
ان کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی،  دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، مولانا عمر فاروق، مولانا دلشاد قاسمی، دیوبند سے ایم ایل اے اور وزیر مملکت کنور برجیش سنگھ، رکن اسمبلی چودھری ناہید حسن، رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن، اسمبلی رکن آشو ملک، اسمبلی رکن عمر علی خاں، عالمی شہرت یافتہ شاعرڈاکٹر نواز دیوبندی، نامور عالم دین مولانا ندیم الواجدی،  کے متولی محمد انس صدیقی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین، سابق چیئرمین انعام قریشی، بی ایس پی کے قدر آور لیڈر عمران مسعود، بی ایس پی لیڈر ساحل خان، سابق چیئرمین ضیاءالدین انصاری، جمال انصاری، کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی، بی ایس پی کورڈی نیٹر نریش گوتم، سلیم قریشی، نسیم انصاری ایڈوکیٹ، نیرج کنسل،اجے گرگ، حاجی شاہد سہیل، جامعہ طیبہ دیوبند کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید، کانگریس کے شہر صدر تنظیم صدیقی، اجے راوت، منوج سنگھل، اروند سنگھل،اجے گاندھی، سلیم عثمانی، فہیم اختر صدیقی، رضوان سلمانی، مشرف عثمانی، فہیم عثمانی، نوشاد عثمانی، سمیر چودھری، عارف عثمانی، فیروز خاں، آباد علی ،تسلیم قریشی، اطہر عثمانی، کھیلندر گاندھی، اکرام انصاری، ڈاکٹر شبلی اقبال، ماسٹر ممتاز احمد، ارشد صدیقی وغیر بڑی تعداد میں سرکردہ افراد نے شرکت کی۔
ادھر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی ٹویٹ کر کے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کے والد کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر