Latest News

اصلاح معاشرہ مہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی میٹنگ علماء کا اظہار خیال۔

مظفر نگر: جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی اہم میٹنگ کا انعقاد مدرسہ دارالعلوم رحمانیہ کھتولی میں کیا گیا۔ جسکی صدارت مولانا سید محمد سعد خانجہانپوری نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی نے انجام دیے۔
اس موقع پر جمعیۃ کھتولی کی جانب سے اصلاح معاشرہ کمیٹی کا انتخاب کیا گیا جسمیں کنوینر مفتی مجیب الرحمٰن کو بنایا گیا اور رکن کی حیثیت سے مولانا محمد خالد پوربالیان، قاری عالمگیر ناؤلہ، قاری جاوید غالب پور، مولانا محمد ساجد چندسینہ کو منتخب کیا گیا۔
میٹنگ میں اصلاح معاشرہ مہم کے تحت طے کیا گیا کہ پوری تحصیل میں ماہ رمضان تک ۲۰ پروگرام الگ الگ عنوان سے کیے جائیں گے۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مکرم علی قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر نے کہا کہ جمعیتہ علماء پورے ملک کے اندر اصلاح معاشرہ مہم چلا رہی ہم اپنی اپنی یونٹوں میں ہر برادری کے با اثر لوگوں کو جوڑے اور انکے ساتھ اصلاح معاشرہ پروگرام چلائے۔
مولانا محمد صادق قاسمی نے کہا کہ جمعیتہ علماء کی جانب سو جاری اصلاح معاشرہ مہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہر فرد کو اصلاح معاشرہ کے لئے کام کرنا چاہیے۔
مفتی مجیب الرحمٰن نے کہا کہ ہم سب سے پہلے اپنے اندر سے ہر برائی کا خاتمہ کریں اور اپنی اصلاح کریں اسکے بعد ہماری باتیں بھی اثر انداز ہونگی۔
مولانا محمد سعد خانجہانپوری نے صدارتی خطاب کرتےہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء تحصیل کھتولی گاؤں گاؤں جاکر اصلاح معاشرہ کے پروگرام کریگی اور ہر گاؤں کے اندر با اثر لوگوں کی کمیٹیاں تشکیل دیکر ہو طرح کے رسوم ورواج کے خاتمے کی حتیٰ الامکان کوشش کریگی۔

مفتی عبدالقادر قاسمی نے کہاکہ اس وقت امت مسلمہ کے اندر بہت زیادہ برایی پھیل چکی ہے ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ کو بہت زیادہ مہنگا کر دیا گیا ہے اور رسوم ورواج میں ہم ملوث ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے غریب بچیوں کی شادی میں دیر ہوتی ہے ہم سب کو ملکر ان رسوم ورواج کو ختم کرنا چاہیے۔
میٹنگ کا اختتام مفتی محمد عثمان کی دعا پر ہوا۔ اس موقع پر مفتی محمد عثمان، مولانا محمد خالد، قاری محمد عمران، صوفی روض الدین، قاری محمد عمر، مفتی محمد آصف، قاری عبد الرحمن، قاری محفوظ الرحمن، قاری ظفر، قاری توحید، محمد اکرام انصاری، ماسٹر امیر اعظم، محمد ظہیرالدین، محمد جاوید، آس محمد ممبر وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر