Latest News

سناتن دھرم ملک کا قومی مذہب: یوگی آدتیہ ناتھ۔

لکھنو:  وزیراعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے سناتن دھرم کو قومی مذہب اور رام مندر کو ”قومی مندر“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جن عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی گئی ہے ان کی بحالی کے لیے ایک مہم شروع کی جائے۔راجستھان کے جالور میں نیلکنٹھ مہادیو مندر کے نونرمان (تزئین نو) کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ملک ترقی کررہا ہے۔ یاد رکھیں کہ ”آزادی کا امرت مہااتسو“ کے سال میں وزیر اعظم مودی جی نے ہم تمام شہریوں کو پانچ پران (پانچ عہد) کروائے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ ورثے کا احترام کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ جالور میں ایک روزہ پروگرام اسی کی عکاسی ہے انہوں نے کہا کہ اس مذہبی تقریر میں جس قسم کی یکجہتی دیکھی جارہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ ”کوئی ذات نہیں، کوئی بھید نہیں، کسی مذہب کا کوئی فرق نہیں۔ بھائیو اور بہنو ہم سب کو اس چیز کو اپنی زندگیوں میں اتارنا ہوگا۔ہمارا سناتن دھرم بھارت کا راشٹریہ دھرم ہے۔ ہم سب اپنے ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر اپنے اس راشٹریہ دھرم سے جڑتے ہیں۔ ہمارا دیش سورکشت ہو اور گائیوں اور برہمنوں کا تحفظ ہو۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر