Latest News

دیوبند پولیس نے چوروں کو کیا گرفتار، چوری کا سامان خریدنے والا کباڑی بھی پکڑا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں پولیس نے دوچوروں اور چوری کا سامان خریدنے والے کباڑی کو گرفتارکیا ہے ۔ چور کھیت سے انجن اور پانی کا پنکھا چوری کر کے کباڑی کو فروخت کر گئے تھے۔ متاثرہ کسان نے واقعہ کے حوالے سے تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔چند روز قبل گاو ¿ں ننھیڑا آسا کے رہائشی کسان کے کھیت سے انجن اور پانی کا پنکھا چوری ہو گیا تھا۔ اس واقعہ میں کسان نے نامعلوم چوروں کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے آج گاوں ننہیڑہ آسا کے رہنے والے پرتاپ اور راہل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار پرتاپ اور راہل نے پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے چوری شدہ انجن اور پنکھا نعمان کو فروخت کیا تھا جو دیوبند میں کباڑی کا کام کرتاہے، جس کے بعد مظفر نگر کے رہنے والا نعمان کی دیوبند میں واقع کباڑی کی دکان پر پولیس نے چھاپہ مارا ، جہاں سے پولیس نے چوری شدہ انجن اور پنکھا برآمد کرلیا۔ چوروں کی جانب سے ٹیوب، موٹرز، کیبلز، پنکھے وغیرہ چوری کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو بھی پولیس نے چوری شدہ ٹیوب ویل کے سامان کے ساتھ دو چوروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔کوتوال ایچ این سنگھ نے بتایا کہ تینوں کو چوری کے معاملے میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی مہم مسلسل جاری ہے۔ کسی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔دوسری جانب پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں چل رہے کچی شراب کے غیر قانونی کاروبار کا پردہ فاش کیا، پولیس نے موقع سے بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد کی۔ کچی شراب کا یہ کاروبار دو بھائی اپنے گھر میں چلا رہے تھے، دونوں شراب مافیا کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے موقع سے شراب بنانے کا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔دیوبند کے بابو پور گاوں میں ایک گھر میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کچی شراب بنائی جا رہی تھی، پولیس کو اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پیر کو گاوں پہنچ کر مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ موقع سے 50 لیٹر غیر قانونی کچی شراب برآمد کر کے گھر میں نصب بھٹی بھی برآمد کر لی۔ پولیس نے دو بھائیوں بھیم اور اکشے کو بھی گرفتار کیا جو غیر قانونی شراب کا یہ کاروبار چلا رہے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر