Latest News

غریبوں اور مظلوموں کی خدمت کرنا ہی اصل ثواب ہے، جمعیۃ علماءبڈھانہ کے زیر اہتمام غریبوں اور ناداروں میں لحاف تقسیم۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءہند کی مقامی شاخ قصبہ بڈھانہ کے زیر اہتمام غریبوں اور ناداروں میں گرم لحاف تقسیم کرنے کا سلسلہ محمد آصف قریشی کی رہائش گاہ خادم ہاو س نئی بستی، قصبہ بڈھانہ میں شروع کیا گیا۔ اس موقع پر جمعیة علماءہند شاخ بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں باہمی الفت و محبت دے کر پیدا کیا ہے،جو شخص کسی دوسرے سے لگاو نہیں رکھتا وہ وہ انسانی خصوصیات سے خالی ہوتاہے۔ غریبوں اور مظلوموں کی خدمت کرنا ہی اصل ثواب ہے۔انہوں نے کہا کہ سردی میں تیزی سے روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،ایسے میں صاحب استطاعت افراد سماجی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ غریبوں کی مدد کریں اور ایصال ثواب کے مستحق بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں اکثر غریب عوام اپنے جسم کو بچانے کے لئے معقول انتظام نہیں کرپاتے ہیں لیکن جمعیة علماءہند کی جانب سے ایسے افراد کو لحاف دے کر موسم کی مار سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة علماءہند کی یہ کوشش ہے کہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جائے۔شہر جنرل سکریٹری حافظ تحسین نے کہا کہ ایسے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔ غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد اور ان کی خدمت کرنا بھی اجر عظیم ہے۔جمعیة علماءضلع مظفر نگر کے سکریٹری اور ضلع میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے کہا کہ جمعیة علماءبلا تفریق مدد کر تی آرہی ہے، ضرورت مندوں کو بروقت مدد پہنچانا جمعیة کا خاص مقصد ہے ،غریبوں کی نشاندہی کرکے ان کی ضرورتوں کو پورا کرنا ہی ان کی تنظیم کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں ہمیں غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنی چاہئے اور کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة علماءبڈھانہ ہر سال کی طرح اس سال بھی غرباءومساکین میں لحاف تقسیم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیة علماءبڈھانہ یونٹ کسی بھی مستحق کی مدد کرتے ہوئے تصویر نہیں لیتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر