ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا ٹریلر دبئی کی برج خلیفہ عمارت میں دکھایا جائے گا۔ یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔پٹھان کا ٹریلر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ دبئی میں دکھایا جائے گا۔ شاہ رخ خان اس وقت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں فلم کی بھرپور تشہیر کر رہے ہیں۔
وہ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے درمیان اپنی فلم کے ٹریلر کی تشہیر کرتے بھی نظر آئے۔ اب وہ برج خلیفہ پر فلم پٹھان کا پروموشن کرتے نظر آئیں گے۔پٹھان کا انٹرنیشنل ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن دیکھ رہے نیلسن ڈی سوزا نے کہا ’پٹھان اپنے وقت کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کو بہت بڑے پیمانے پر پروموشن ملنا چاہیے۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ فلم پٹھان کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔ شاہ رخ خان ان دنوں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی میں ہیں۔ جب ٹریلر چلایا جائے گا تو شاہ رخ خان بھی وہاں موجود ہوں گے۔ دبئی میں شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے علاوہ پٹھان نے ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں، فلم 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔
0 Comments