Latest News

سہارنپور میں ایس ٹی ایف کی بڑی کارروائی، ۶۰ لاکھ کی اسمیک کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور کے قصبہ چھٹمل پور میں آج صبح ہوئی ایس ٹی ایف کی کارروائی میں 60لاکھ کی اسمیک کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس انہیں لے کر تھانہ پہنچی جہاں ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
قصبہ چھٹمل پور میں ایس ٹی ایف میرٹھ اور فتح پور تھانہ پولیس کی مشترکہ کارروائی میں دو اسمیک اسمگلروں کو 750 گرام اسمیک کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، حالانکہ اسمیک کی سپلائی کرنے والا اسمگلر اس دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ برآمد اسمیک کی قیمت 60لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
سی او صدر نیرج سنگھ نے بتایا کہ فتح پور تھانہ انچارج پرمود روال، سب انسپکٹر کرن ناگر ایس ٹی ایف میرٹھ کے انسپکٹر پرشانت کپل، سب انسپکٹر درویش ڈباس اور سنجے کمار کی ٹیم نے گزشتہ دیر شام مخبر کی اطلاع کے بعد چھٹمل پور میں گھاس منڈی تراہے پر گھیرا بندی کرتے ہوئے منشیات کا کاروبار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا، گرفتار کئے گئے تھانہ مرزا پور کے گاﺅں اصغر پور کے رہنے والے طالب ولد سالم کے پاس سے 394 اور اسی گاﺅں کے رہنے والے اسرار ولد کامل کے پاس سے 356 گرام اسمیک برآمد ہوئی ہے، حالانکہ اس دوران انہیں سپلائی دینے آیا اسمگلر سہیل موقع پر پاکر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ سہیل مغربی اترپردیش کے کسی ضلع کا رہنے والا ہے، اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں، تاکہ اس کی گرفتاری عمل میں آسکے۔ پولیس نے مذکورہ تینوں اسمگلروں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ میں مقدمہ قائم کرکے گرفتار کئے اسمگلروں کو عدالت میں پیش کیا۔ تھانہ انچارج پرمود راول نے بتایا کہ طالب کے اوپر اس سے قبل بھی مرزا پور تھانہ میں اسمیک اسمگلری کے دو مقدمات قائم ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد کی گئی اسمیک کی قیمت تقریباً 60لاکھ روپے ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر