Latest News

کار سے چار کلو میٹر تک گھسٹنے سے لڑکی کی دردناک موت، نیم برہنہ حالت میں لاش برآمد، دہلی میں سال نو پر لرزہ خیز واردات۔

نئی دہلی: نئے سال کے جشن کے درمیان راجدھانی دہلی سے دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی آئی ہے، دہلی کے کنجھاولا علاقے میں کار سوار کچھ نوجوانوں نے ایک لڑکی کو ٹکر ماردی حادثے کے بعد نوجوان لڑکی کو لے کر بھاگنے لگے، لڑکی کار کے نیچے پھنسی رہی، اور تقریباً چار کلو میٹر تک سڑک پر گھسٹتی رہی، اس کے کپڑے تک پھٹ چکے تھے، لہولہان لڑکی سڑک پر پڑی رہی اور دم توڑ دی۔ آئوٹر دہلی کے ڈی سی پی ہریندر سنگھ نے بتایا کہ سنیچر اتوار کی شب رات تقریباً تین بجے پولس کو خبر ملی کہ کنجھائولا علاقے میں ایک لڑکی سڑک کنارے برہنہ پڑی ہے، خبر ملتی ہی پولس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو لاش دیکھی، پولس نے معاملے میں پانچ نوجوان کو گرفتار کرلیا اور کار بھی ضبط کرلی۔ لڑکی کی والدہ نے کہاکہ میری بیٹی میرے لیے سب کچھ تھی، وہ کل پنجابی باغ میں کام کرنے گئی تھی، شام تقریباً پانچ بجے گھر سے نکلی اور کہا کہ وہ رات ۱۰ بجے تک لوٹ آئے گی، مجھے صبح اس سانحے کے بارے میں بتایا گیا تھا لیکن اب تک میں نے اس کی لاش نہیں دیکھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ۲۳ سالہ لڑکی شادی و دیگر تقریبات میں پارٹ ٹائم کام کرتی تھی، سنیچر اور اتوار کی شب وہ ایسے ہی ایک فنکشن سے لوٹ رہی تھی، وہ اسکوٹی سے اپنے گھر جارہی تھی اسی دوران پانچ نوجوان بھی کار سے اسی راستے سے لوٹ رہے تھے، رپورٹ کے مطابق کار سے اسکوٹی کا ایکسڈینٹ ہوگیا اور لڑکی کار کے نیچےپھنس گئی نوجوان اس کے بعد تیزی سے کار بھگانے لگے اور تقریباً چار کلو میٹر تک اسے گھسیٹتے ہوئے سلطان پور سے کنجھائولا علاقے تک پہنچ گئے، لڑکی بیچ سڑک پر تڑپ رہی تھی، اس کے کپڑے بھی پھٹ چکے تھے پولس کے آنے تک اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر