Latest News

دارالعلوم دیوبند کے کارکن قاری محمد عاصم کی ہمشیرہ کا انتقال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم دیوبند کے شعبہ محاسبی کے کارکن قاری محمد عاصم کی ہمشیرہ و مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے کارکن محمد سمیر عرف ساجد کی والدہ کا طویل علالت کے باعث جمعہ کی صبح محلہ شاہ رمزالدین میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعو ن۔ ان کے انتقال کی خبر سے عزیزو اقارب اور متعلقین میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحومہ نیک صالح، صوم و صلوٰة کی پابند اور دیندار خاتون تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی شہر کے سرکردہ افراد اور سماجی و سیاسی شخصیات نے رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کی۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر احاطہ مولسری میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادا کرائی، بعد ازیں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ 
نماز جنازہ میں مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، نائب منیجر سید آصف حسین، سابق رکن اسمبلی معاویہ علی، سابق چیئرمین انعام قریشی، حیدر علی، قاری محمد عاصم، مفتی واصف حسین، فہیم صدیقی، علیم نمبردار، سہیل عزیز عثمانی، مولوی محمد اسامہ، حافظ عبدالخالق، ذیشان عمر، جاوید عالم عثمانی، اشتیاق احمد، فیضی صدیقی، اسرار احمد، مسعود خاں رانا، شرافت خاں اور محمد مہربان سمیت مسلم فنڈ دیوبند، مدنی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، مدنی آئی اسپتال اور پبلک گرلز انٹر کالج کے کارکنان سمیت شہر کے سر کردہ افراد نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر