Latest News

پہلے بل جمع کرائیں پھر جلائیں بجلی: منیش چوپڑا، دیوبند میں افسران و ملازمین کو بجلی چوری روکنے کے لیے سخت مہم چلانے کی ہدایت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے سانپلہ روڈ پرواقع بجلی گھر پہنچ کر پاور کارپوریشن کے ضلع سپرنٹنڈنٹ انجینئر نے بجلی کے مقامی افسران و ملازمین کے ساتھ میٹنگ کی اور بجلی بلوںکی وصولی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ،ساتھ بجلی چوری روکنے کے لئے بھی ٹھوس اور ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیئے۔
پاور کارپوریشن کے ضلع سہارنپور کے چیف انجینئر منیش چوپڑا نے دیوبند کے پاور کارپوریشن آفس پہنچ کر ایکس ای این اور ایس ڈی او سمیت محکمہ کے دیگر افسران و ملازمین کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے صارفین سے بجلی کے بل جمع کروا کر ریونیو کی وصولی کی سخت ہدایات دیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بجلی کا بل جمع کرانے کے بعد ہی صارف کو بجلی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
اس دوران سپرنٹنڈنٹ انجینئر نے افسران کو بجلی چوری روکنے کے لیے مہم چلانے کی ہدایت کی۔ اس موقع ایکس ای این سدھاکر ایس ڈی او انیل کمار چورسیا، جے ای وجے کمار شرما، جے ای ششی کانت پاسوان، محمد ذیشان، رنکو کمار، گووند کمار اور آشیش موہن سنگھ دیگر کے ساتھ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر