Latest News

شمالی ہند میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام خوف کے عالم میں گھروں سے نکل پڑے۔

نئی دہلی:  پڑوسی ملک نیپال میں آج سہ پہر شدید زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 تھی۔ زلزلے کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کا اثر اتراکھنڈ کے علاوہ اترپردیش، بہار، جے پور میں بھی دیکھا گیا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے انکشاف کیا کہ نیپال میں آج دوپہر 2.28 بجے 5.4 شدت کا زلزلہ آیا۔دہلی کے عوام کا کہنا ہے کہ زمین زور سے ہل گئی اور وہ خوف کے عالم گھروں سے باہر نکل پڑے کئی دفاتر کے ملازمین بھی سڑکوں پر نکل آئے ۔ زلزلے کے دوران گھریلو سامان، پنکھے اور دیگر اشیاء کے ہلنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ تاہم اس زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر