Latest News

گستاخ رسول نوپور شرما کو جان کا خطرہ، دہلی پولیس نے جاری کیا اسلحہ کا لائسنس۔

نئی دہلی: ایک نیوز چینل پر بحث کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے بعد زیر بحث آنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نو پور شرما کو دہلی پولیس نے اسلحہ کا لائسنس جاری کیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق نو پور کو یہ لائسنس پولیس نے خود کے دفاع کے لیے جاری کیا کیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ قابل اعتراض بیان کے بعد نوپور کو جان سے مارنے کی کئی دھمکیاں دی گئیں، جس کے بعد انہیں یہ آرم لائسنس فراہم کیا گیا۔ خیال رہے کہ ایک ٹی وی چینل پر بحث کے دوران تو ہین آمیز بیان دینے کے بعد نو پور شرما ایک طویل عرصے تک تنازعات کا شکاررہی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر