Latest News

راکھی ساونت بن گئیں فاطمہ، عادل سے نکاح کا دعویٰ، عادل نے نکاح سے کیا انکار، آیا ٹوئسٹ۔

ممبئی: ڈراموں کوئین کے نام سے معروف راکھی ساونت نے ایک بار پھر اپنے ایک فیصلے سے سب کو حیران کردیا ہے۔ وہ یہ ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں کہ وہ بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین ہیں اور ایک بار پھر ایسا ہی کرتی نظر آرہی ہیں۔ راکھی نے اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی سے نکاح کا دعویٰ کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی 7 ماہ قبل عادل سے ہوئی تھی تاہم عادل نے ان پر اس نکاح کو خفیہ رکھنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ راکھی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے نکاح کے ساتھ ساتھ کورٹ میرج بھی کی تھی۔ لیکن اب تک یہ بات سب سے پوشیدہ تھی۔
نیوز١٨کی رپورٹ میں یہ انکشاف کرتے ہوے آگے کہا گیا ہے کہ اب راکھی کا کہنا ہے کہ عادل ان سے بات نہیں کر رہے ہیں۔ جی ہاں، ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے عادل سے اپنے نکاح اور دھوکہ کے بارے میں بات کہی ہے۔ ‘ڈرامہ کوئین’ کا کہنا ہے کہ اب وہ لو جہاد سے خوفزدہ ہیں۔ کیونکہ عادل کے گھر والے ان پر بہت دباؤ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان سے بات نہیں کر رہے۔ راکھی نے عادل کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہونے کی بات بھی کہی ہے

عادل کی یہ ‘حرکت’ دیکھنے کے بعد راکھی نے اپنی شادی کی حقیقت سب کے سامنے رکھ دی ہے۔ راکھی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد اپنا نام بھی بدل لیا تھا۔ انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔ دوسری جانب عادل نے نکاح کی خبروں سے انکار کیا ہے۔ عادل کا کہنا ہے کہ ان کی اور راکھی نے شادی نہیں ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر