Latest News

کانگریس نے مولانا بدرالدین اجمل کو بتایا بی جے پی کی ’بی ٹیم‘ پارٹی کو یو پی اے سے باہر کیا۔

نئی دہلی: کانگریس نے ایک بڑی سیاسی پیش رفت کے تحت آسام میں اپنی اتحادی پارٹی آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کو یوپی اے (یونائیٹیڈ پروگریسیو الائنس )سے باہر کرنے کا اعلان کیاہے، گزشتہ روز میڈیا اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے پارٹی کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل پر آسام کے وزیر اعلیٰ سے اندرونی روابط رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پارٹی کو بی جے پی کی ’بی ٹیم‘ بتایا اور کہاکہ مولانا بدر الدین اجمل کی سربراہی والی آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ یوپی اے میں شامل نہیں ہے اور نہ ہی کانگریس سے ان کا کوئی تعلق ہے۔
واضح رہے کہ مولانا اجمل کے حالیہ بیانات نے کافی تنازع کھڑا کر دیا تھا۔ ان پر آسام کے سی ایم ہیمنت بسوا سرما کے ساتھ اندرونی روابط کا الزام بھی لگایا گیا ہے، حالانکہ وہ ہمیشہ اس الزام سے انکار کرتے رہے ہیں، تاہم کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مولانا اجمل کی پارٹی سے تعلقات توڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے آسام کی اس پارٹی کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا۔ کانگریس اسدالدین اویسی کی پارٹی پر بھی یہی الزام لگاتی رہی ہے جس کی ان کی طرف سے بھی تردید کی گئی ہے، دیکھنا ہوگا کہ اب مولانا اجمل مستقبل میں کیا حکمت عملی اپناتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر