Latest News

بھارت جوڑو یاترا: راہل گاندھی کو زبردست عوامی حمایت حاصل، سخت سردی کے باوجود پرجوش لوگوں نے شرٹ اتار کر کیا رقص۔

چنڈی گڑھ: کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا جاری ہے اور فی الحال یہ یاترا ہریانہ سے گزر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کے روز دیگر 'بھارت یاتریوں کے ساتھ یہاں کے ڈوڈوا میں تراوڑی اسکوائر سے یاترا کا آغاز کیا، یاترا باہو نامی مقام پر جا کر ٹھہر گئی اور آرام کے بعد سہ پہر 3.30 بجے جرباری سے دوبارہ شروع ہوئی۔ اس سخت سردی میں بھی پد یاترا کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور 'بھارت جوڑو یاترا میں ہزاروں لوگ شامل ہو رہے ہیں۔اتوار کو کڑاکے کی سردی اور گھنی دھند کے درمیان پد یاترا میں شریک لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ ہریانہ کے کرنال میں 'بھارت جوڑو یاترا کے دوران گھنی دھند کے درمیان کانگریس کے حامیوں نے اپنی شرٹ اتار دی اور رقص کیا۔ اس کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ 'بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کو لے کر لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ مارچ میں ہر طبقے، ہر معاشرے اور ہر عمر کے لوگ شریک ہیں۔ لوگ راہل گاندھی سے مل رہے ہیں اور آواز اٹھا رہے ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈر اور کارکن بھی بڑی تعداد میں پد یاترا میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہریانہ میں جاری یاترا کے دوران کانگریس لیڈر کماری سیلجا اور دیپندر ہڈا نے بھی راہل گاندھی کے ساتھ سفر کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر