Latest News

مفتی سید محمد قاسم جلال آبادی کا انتقال، مفتاح العلوم میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت۔

جلال آباد: جلال آباد واطراف کے مشہور عالم دین مولانا مفتی سید محمد قاسم جلال آبادی کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے 72 سال کی عمر میں اتوار کی صبح اذان فجر کے وقت انتقال ہو گیا۔
مرحوم مرکز والی مسجد کے امام اور جامعہ مفتاح العلوم کے استاد حدیث و صدر مفتی بھی تھے آپ نے 45 سال تک جامعہ مفتاح العلوم میں خدمات انجام دی ہے۔ آپ نے کئی سال حفظ کا درجہ پڑھایا اور پھر ا سکے بعد آپ نے حدیث کے ساتھ ساتھ فقہ کا بھی درس دیا اور آپ جامعہ مفتاح اعلوم کے فی الوقت صدر مفتی بھی تھے، سیکڑوں کی تعداد میں طلباء کو قرآن کریم پڑھایا ملک کے علاوہ بیرونی ملک میں آپ کے ہزاروں شاگرد ہیں۔ 
آپ کے والد حضرت مولانا محمد سید حفظ الکبیر رحمتہ اللہ علیہ مشہور عالم تھے اور آپ بھی مفتاح العلوم میں استاد ہونے کے ساتھ ساتھ مفتاح العلوم کے مبلغ بھی تھے، آپ کا شمار اچھے مقریروں میں ہوتا تھا اور آپ بے ایک باک مقرر تھے۔ ایسے ہی آپ کے یہ صاحبزادے مفتی مرحوم والد کی زندگی میں ہی آپ کا تقر رور ہو گیا تھا۔
پسماندگان میں دو بیٹوں کے علاوہ چھ بیٹیاں ہیں، نماز جناز بعد نماز مغرب جامعہ مفتاح العلوم میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں علماء وطلبہ نے بڑی تعداد میں شریک رہے اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر