Latest News

جھارکھنڈ میں ماں بیٹے کی خودکشی، چھوٹے بھائی اور والدہ کی لاشیں بستر پر رکھ کر رات بھر ان کے ساتھ سوتا رہا بھائی۔

رانچی: جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کو مارنے کی کوشش کی اور خود بھی خودکشی کر لی۔ تاہم خاتون کا 10 سالہ بیٹا خود کو بچانے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد وہ اپنے چھوٹے بھائی اور والدہ کی لاشیں بستر پر رکھ کر رات بھر ان کے ساتھ سوتا رہا۔ یہ واقعہ پلامو ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کے میدینی نگر سے تقریبا 90 کلو میٹر دور مناتو تھانہ علاقے کے رنگویا گاؤں کا ہے جو ریاست بہار کے ضلع گیا کے امام گنج سے متصل ہے۔ رنگویا گاؤں میں شانتی نام کی خاتون شوہر کے جھگڑوں سے بہت پریشان ہوگئی تھی، وہ اپنے شوہر کی دوسری شادی سے کافی ناراض تھی۔ حال ہی میں اس کے شوہر کی دوسری بیوی اسی گھر میں کچھ دن رہی تھی اس کے بعد ہفتہ کی رات اپنے دونوں بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد شانتی نے خودکشی کی۔ شانتی نے اپنی ساڑھی سے رسی تیار کی اور اپنے دونوں بچوں سے کہا کہ آؤ جھولا جھولیں، بچوں کی رضامندی کے بعد ماں نے اپنے دو بچوں سمیت خودکشی کر لی۔شوہر سے جھگڑے پریشان خاتون نے بچوں کے ساتھ پھانسی لگالی جس میں خاتون اور اس کے 8 سالہ بچے کی موت ہوگئی جب کہ 10 سالہ بیٹا (چھوٹو) بچ گیا۔ جب تک چھوٹو اپنے بھائی اور ماں کے لیے کچھ کرپاتا اس سے قبل ہی بھائی اور ماں کی موت ہوچکی تھی۔ ماں کی ممتا اور چھوٹے بھائی کی شفقت ایسی تھی کہ چھوٹو نے احتیاط سے دونوں کی لاشیں بستر پر رکھ دیں اور چھوٹے بھائی کی لاش کو اپنی گود میں لے کر رات بھر اسی بستر پر سوتا رہا۔ اتوار کی صبح چھوٹو نے پڑوسیوں کو اس پورے واقعہ کی اطلاع دی۔ ماں بیٹے کی خودکشی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ایم ایم سی ایچ بھجوا دیں۔ اطلاعات کے مطابق رنگویا کی رہنے والی شانتی دیوی نامی خاتون نے 10 سالہ بیٹے چھوٹو اور 8 سالہ بیٹے کنال کے ساتھ اپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔ اس واقعہ میں بڑا بیٹا چھوٹو کمار خود کو بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ چھوٹو خود کو بچانے کے بعد وہ اپنی ماں اور چھوٹے بھائی کے لیے کچھ کرپاتا تب تک دونوں دم توڑ چکے تھے۔ چھوٹے بھائی کنال کی موت کے بعد چھوٹو ساری رات اسے گود میں لے کر سوتا رہا۔شانتی دیوی کے شوہر وکاس داس نے ایک سال قبل دوسری شادی کی تھی۔ وہ باہر رہ کر مزدوری کرتا ہے۔ شوہر کی دوسری شادی کی وجہ سے، شانتی بہت پریشان تھی۔ حال ہی میں وکاس کی دوسری بیوی رنگویا کے اسی گھر میں کچھ دنوں کے لیے ٹھہری ہوئی تھی، شانتی اس سے بہت ناراض تھی۔ اسی بات کو لے کر میاں بیوی میں کافی جھگڑا ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وکاس اور شانتی کے درمیان اکثر فون پر بھی جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ پالامو میں خودکشی کے بارے میں مناتو تھانہ انچارج کملیش کمار نے بتایا کہ خاندانی تنازع کی وجہ سے یہ خود کشی کا معاملہ پیش آیا ہے۔پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر