Latest News

آئی ایس آئی ایس سے منسلک ہونے کے الزام میں عبدالرقیب قریشی گرفتار۔

کھنڈوہ: مغربی بنگال کی خصوصی ٹاسک فورس نے مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ لیوینٹ یا اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اسے اپنے ساتھ کولکاتا لے گئی ہے۔کھنڈوا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وویک سنگھ نے منگل کو کہا کہ کچھ دن پہلے ایس ٹی ایف نے کولکاتا سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ان سے پوچھ تاچھ کے دوران کھنڈوا کے عبدالرقیب قریشی (33 سال) ولد عبدالوکیل کے داعش سے وابستہ ہونے کے ثبوت ملے تھے۔اس کے بعد مغربی بنگال کی اسپیشل ٹاسک فورس پیر کی دیر شام کھنڈوا پہنچی اور یہاں سٹی کوتوالی تھانے کے گنج بازار سولا کھولو علاقے سے مشتبہ دہشت گرد عبدالرقیب کو گرفتار کیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک موبائل فون، ایک پین ڈرائیو اور دیگر قابل اعتراض اشیاء ضبط کی ہیں۔ مغربی بنگال پولیس اسے اپنے ساتھ کولکاتا لے گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر