Latest News

ذیشان حیدر کی موت کے معاملہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم سپاہی ہوا برین ہیمرج کاشکار، اسپتال میں داخل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کوتوالی کے تھیتکی گاؤں میں16ماہ قبل گولی لگنے سے ہوئی ذیشان حیدر نقوی کی موت کے معاملے میں عدالت کے حکم پر کوتوالی دیوبند کے تین سب انسپکٹر سمیت 12 پولیس اہلکاروں پر قتل اور سازش کا الزام میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
اس معاملہ میں ملزم ہیڈ کانسٹیبل سکھ پال سنگھ کو برین ہیمرج ہوگیا، جو شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ ذیشان حیدر کی موت کے معاملہ میں کوتوالی دیوبند میں سی جے ایم کورٹ کے حکم پر تین سب انسپکٹر سمیت 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف سازش اور قتل کے الزام میں رپورٹ درج کی گئی ہے اور اس میں مزید کسی دفعات لگائی گئیں ہیں۔ 
ایس ایس پی ڈاکٹر وپن ٹاڈا نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت پر رپورٹ درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔برین ہیمرج کا شکار سکھ پال سنگھ (53) گوپالی پولیس چوکی میں تعینات ہے۔ پولیس کے مطابق ذیشان حیدر کی موت کی رپورٹ درج کرنے کے حکم کے بعد سکھ پال ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ ایس پی دیہات سورج رائے نے بتایا کہ سکھ پال کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔اس معاملے میں متوفی ذیشان حیدر کی اہلیہ افروز نے کہا کہ جس نے بھی غلط کیا اسے سزا ملنی چاہیے۔ رپورٹ درج کرنے کا حکم دینے پر وہ عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے لیے ان کی لڑائی جاری رہے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر