کولکاتہ: نیتاجی سبھاش چندر بوس کا مقصد ملک کے لئے دولت پیدا کرنا تھا اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) اسی راہ پر گامزن ہے۔آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کولکتہ میں پیر کے دن شہید مینار کے سامنے یہ بات کہی۔ وہ نیتاجی کے 126 ویں یوم ِ پیدائش پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی سے پہلے بھی مختلف سیاسی نظریات کی مختلف طاقتیں تھیں تاہم ان کا مقصد صرف ایک (ملک کی آزادی) تھا۔ نیتاجی‘ ملک کی آزادی کے علاوہ ملک کے لئے دولت پیدا کرنے کے بھی خواہاں تھے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ نیتاجی‘ لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ کمانڈر بھی تھے۔کسی نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا لیکن انہوں نے اپنا سب کچھ ملک کے لئے دے دیا۔ انہوں نے عوام کے درمیان رہ کر ان کی قیادت کی۔ کمانڈر عام طورپر میدان ِ جنگ میں نہیں جاتے لیکن نیتاجی اپنی فوج کی کمان سنبھالنے سنگاپور سے آسام چلے آئے تھے۔
0 Comments