Latest News

چلتی ٹرین میں خاتون کی اجتماعی عصمت دری، ملزم ٹی ٹی ای گرفتار۔

لکھنو:  اترپردیش میں چلتی ٹرین کے اے سی کوچ میں اپنے ساتھی کے ساتھ ایک خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے الزام میں ایک ٹراویلنگ ٹکٹ اگزامنر (ٹی ٹی ای) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 16 جنوری کو ضلع سنبھل کے چندوسی علاقہ میں پیش آیا۔چندوسی کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر کے بی سنگھ نے بتایا کہ ملزم ٹی ٹی ای کی شناخت راجو سنگھ کی حیثیت سے ہوئی ہے اور یہ خاتون اسے جانتی تھی۔ خاتون نے ضلع سنبھل کے گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اسٹیشن پر شکایت درج کرائی تھی، جس کی بنیاد پر ملزم ٹی ٹی ای کو گرفتار کرلیا گیا۔سنگھ نے بتایا کہ 16 جنوری کو یہ خاتون چندوسی ریلوے اسٹیشن پر انتظار کررہی تھی۔ ملزم ٹی ٹی ای نے اسے اے سی کوچ میں نشست دی۔ وہ چندوسی سے پریاگ راج کے صوبیدار گنج جارہی تھی۔ ملزم اس خاتون کو جانتا تھا۔رات تقریباً 10 بجے چندوسی اور علی گڑھ کے درمیان ٹی ٹی ای ایک اور شخص کے ساتھ وہاں آیا، جسے یہ خاتون نہیں پہچانتی اور دونوں نے اس کی عصمت ریزی کی۔خاتون نے بتایا کہ وہ دوسرے شخص کو نہیں پہچانتی۔ پولیس نے دوسرے کئی ٹی ٹی ای کی تصاویر دکھائیں، لیکن دوسرے ملزم کا پتہ نہیں چل سکا۔ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر تعزیراتِ ہند کی دفعہ 376D کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ دوسرے ملزم کی شناخت اور پتہ چلانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر