Latest News

مسابقوں اورمقابلوں سے طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتیں نکھرتی ہیں، مسابقہ میں کامیابی حاصل کرنے والے جامعۃ الشیخ دیوبند کے طلبہ کو اعزاز سے نوازاگیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر میں منعقد ہوئے مسابقة القرآن کریم والعلوم الدراسہ میں جامعة الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند کے دو طلبہ محمد معاویہ دیوبندی شریک عربی دو م نے اپنی فرع(دو عربی) میں اول جبکہ محمد احمد دیوبندی شریک عربی اول نے بھی اپنی فرع( اول عربی) میں اول پوزیشن حاصل کی،جنہیں خصوصی انعامات و اعزازات سے نوازاگیا،اس مناسبت سے آج یہاں جامعة الشیخ میں ایک اعزازی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔
جس میں طلبہ کو بطور حوصلہ افزائی اعزاز سے نوازاگیا۔اس موقع پر ادارہ کے استاذ مولانا اشفاق احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسابقوں اورمقابلوں سے طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتیں نکھرتی ہیں،اسلئے طلبہ کو اس طرح کے مسابقوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے دونوں کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ دوسروں طلبہ کو بھی ان بچوں کی طرح مسابقوں میں شراکت داری کی کوشش کرنی چاہئے، کیونکہ کامیابی انہیں لوگوں کے قدم چومتی ہے جو ہمت و حوصلہ کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علم ایک عظیم ذخیرہ ہے جو دونوں جہاں میں عزت و احترام اور سبقت کا ذریعہ ہے، اسلئے طلبہ کو درسی اور خارجی علوم سے خوب استفادہ کرنا چاہئے اور اپنے والدین و ادارہ کی نیک نامی کا ذریعہ بننا چاہئے۔ اس موقع پر ادارہ کے سینئر استاذ مولانا محمد آصف نے بتایاکہ ہمارے ادارہ کے طالبعلم محمد معاویہ دیوبندی اور محمد احمددیوبندی نے مسابقہ میں حصہ لیکر نہ صرف اول پوزیشن حاصل کی بلکہ ادارہ اور اپنے والدین و اساتذہ کا بھی نام روشن کیا۔انہوںنے بتایاکہ بتایا مسابقہ کمیٹی کی جانب سے دونوں طلبہ کو سرٹیفکٹ، توصیفی سند اور پانچ پانچ ہزار روپیہ کے نقد انعامات سے نوازاگیا،ادارہ کی جانب سے بطور حوصلہ افزائی دونوں طلبہ کو اعزاز دیاگیا۔ اس دوران مسابقہ میں اعزازی طورپر شرکت کرنے والے ادارہ کے ہی طالبعلم محمد ذبیب میواتی کو بھی ادارہ کے طرف سے بطور حوصلہ افزائی خصوصی سند اور سرٹیفکٹ سے نوازاگیا۔ اس دوران انہوں نے تمام طلبہ کو مسابقوں میں حصہ لینے اور زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے محنت و لگن اور یکسوئی کے ساتھ علم حاصل کرنے کی تلقین کی ۔ 
اس دوران مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے اساتذہ مولانا شاہنواز،۔مولانا محمد عزیز، مولانا عبیدالرحمن، مولانا عبدالرحمن مدنی اور مفتی علی مدنی کو بھی ادارہ کی جانب سے اعزاز دیاگیا۔ مفتی محمد شمیم کی دعاءپر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ ادارہ کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی نے بھی کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر