Latest News

دیوبند میں گئو کشی کا ملزم راجو سینی گرفتار، سہارنپور میں بھی گئو کشی کرنے کے الزام میں تین گرفتاریاں۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند پولیس نے جڑودہ جٹ کے جنگل میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے گئو کشی کے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے، جب کہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع سے تین گائیں اور کاٹنے کا سامان برآمد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا۔
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مظفرنگر اسٹیٹ ہائی وے پر واقع جڑودہ جٹ گائوں کے جنگل میں گئو کشی کی جارہی ہے، اطلاع ملنے پر دیوبند تھانہ کے سب انسپکٹر دھرمیندر گوتم اور راج کمار اجول کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے موقع پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے گائوں کے ہی رہنے والے راجو سینی کو گرفتار کیا، جب کہ اس کے دو ساتھی پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزم نے اپنے ساتھیو ںکا نام رسول پور ٹانک گائوں کے رہنے والے بھورا اور جڑودہ جٹ کے رہنے والے توصیف بتایا۔ تھانہ انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ موقع سے تین گائیں، کاٹنے کا سامان، ایک موٹر سائیکل اور چھوٹا ہاتھی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ راجو سینی کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش میں دبش دی جارہی ہے۔

دوسری جانب سہارنپور دیہات کوتوالی پولیس نے تین گئو کشی کرنے والے افراد کو گرفتار کیا ہے ، جب کہ 7ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس ان ساتوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے، گرفتار کئے گئے ملزمان کے پاس سے ڈیڑھ کونٹل مبینہ گائیں کا گوشت برآمد ہوا ہے ، گرفتار کئے گئے ملزمان سے معلومات کے دوران بتایا کہ وہ گاڑی میں نیچے گائیں کا گوشت بھر کر لاتے تھے اور اس کے اوپر بسکٹ کے پیکٹ رکھ دیتے تھے۔ اس کے بعد اتراکھنڈ کے الگ الگ اضلاع میں سپلائی کی جاتی تھی۔ ملزمان پر گینگ گیسٹر لگانے کی تیاری کی جارہی ہے، دیہات کوتوالی انچارج منوج کمار نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً 2بجے انہیں اطلاع ملی کہ مغل ماجرہ کے جنگل میں کچھ لوگ گئو کشی کررہے ہیں جس کے بعد پولیس نے جنگل میں چھاپہ مارا ، یہاں سے سات لوگ فرار ہوگئے، جب کہ تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ان کے قبضہ سے 150کلو گائیں کا گوشت اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔ معلومات کرنے پر انہوں نے اپنے نام راشد، سمیر، سرفراز بتائے ہیں، سبھی کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر