Latest News

آل انڈیاملی کونسل کے سالانہ اجلاس میں مغیثی کلینڈر کا اجراء، ملک کے نامور علماءکرام اور دانشوران نے کی کلینڈر اور کتاب کی ستائش۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
چنئی (مدراس) میں منعقدآل انڈیا ملی کونسل کے22 ویں سالانہ عمومی اجلاس جامعہ رحمت گھگھرولی سہارن پور سے شائع ہونے والے مغیثی کلینڈر 2023 کا رسم اجراءمولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل،ڈاکٹر منظور عالم قومی جنرل سکریٹری، اسسٹنٹ جنرل سکریٹری مولانا سید مصطفی رفاعی جیلانی، نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی،نائب صدر مولانا عبدالعلیم قاسمی،مولانا عبدالمجید باقوی امیر شریعت تمل ناڈ، مولانا منصور کاشفی صدر جمعیة تمل ناڈ، مولانا روح الحق نائب صدر جمعیةتمل ناڈ معروف سیاسی قائد و رکن اسمبلی تمل ناڈ ڈاکٹر جواہر اللہ و دیگر ڈائس سمیت نامور علماءاور و دانشواران کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ 

طویل عرصہ سے مغیثی کلینڈر شائقین کی فرمائش پر جامعہ رحمت سے شائع کیاجاتاہے۔ اس دوران شعبہ دینی تعلیم مرکزی آل انڈیا ملی کونسل کی یک سالہ مختصر رپورٹ کتابی شکل میں جو ملی کونسل سہارن پور کی جانب سے شائع کی گئی کا بھی رسم اجراءعمل میں آیا،یہ کتاب مسلم بچوں و انکے تعلیمی حالات متعلق ہے اور موجودہ حالات سے بہت زیادہ مناسبت رکھتی ہے، کتاب میں جہاں ایک طرف ضلع سطح پر دینی تعلیم کے حوالے سے انجام پائیں ،کوششوں کا تذکرہ ہے وہیں دوسری طرف یہ کتاب مسلم قوم کو تعلیم کے تئیں سنجیدہ اور فکرمند بناتی ہے، کتاب کو اکابر امت و دانشوران قوم کے ذریعہ پذیرائی حاصل ہوئی اور مولانا عبدالمالک مغیثی کی پوری ٹیم کی کاوشوں کی ستائش کی۔ مغیثی کیلنڈر و کتاب دونوں ہی اکابر علماءو دانشواران کو مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مرکزی سکریٹری شعبہ دینی تعلیم ملی کونسل نے پیش کیں۔
اس موقع پر مولانا آس محمد گلزار قاسمی صدر ملی کونسل مغربی یو پی، قمر عالم معاون خازن، مولانا سید عقیل احمد قاسمی، مولانا منقاد احمد راج پوری، سلیمان خان اسسٹنٹ جنرل سکریٹری، ابن سعود صدر ملی کونسل تمل ناڈو،ڈاکٹر پرویز میاں صدر ملی کونسل دھلی سمیت مجلس عمومی کے تقریبا 150 نمائندے موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر