Latest News

یوم جمہوریہ کے موقع پر ملی کونسل کے زیر اہتمام جامعہ رحمت گھگرولی میں شاندار تقریب کا انعقاد، مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کے ہاتھوں پرچم کشائی۔

سہارنپور: ممتاز دینی ادارہ جامعہ رحمت گھگرولی میں آل انڈیا ملی کونسل کے زیر اہتمام حسب دستور 26 جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پروگرام میں قومی پرچم لہرانے کے ساتھ قومی گیت اور آزادی و جمہوریت کے ترانے بھی پڑھے گئے، پرچم کشائی کا عمل جامعہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کے ہاتھوں ہوا۔
اس موقع پر طلبہ نے اس تعلق سے ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جس میں بچوں نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے اردو ،انگریزی و ہندی تقاریر،قومی گیت اور ترانے پیش کئے۔
سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیا ملی کونسل مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے اپنے کلیدی خطاب میں اس وقت ہم کروڑوں مسلمانوں کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمیں دستورو آئین سے متعلق بالکل معلومات حاصل نہیں،ہمیں اس بات کا پتہ ہی نہیں کہ بحیثیت شہری اور مسلمان ہونے کے ہمیںکیاکیا حقوق حاصل ہیں،ہمیں اس کی خبر ہی نہیں کہ آئین نے ہمیں کیا دیا ہے اور ہم دی گئی مراعات سے کیا فائدہ اٹھارہے ہیں اور کیا اٹھاسکتے ہیں؟؟۔اگر سنجیدگی کے ساتھ اس پر غور کیاجائے اور موجودہ حالات کو سامنے رکھا جائے تو یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ہم آج کے دن (۲۶؍جنوری) آئین ہند کابہ طور خاص مطالعہ کریں،اس حوالے سے ناخواندہ لوگوں میں شعور بیدار کریں،ملی تنظیمیں اس سلسلہ میں ورک شاپس کا انعقاد عمل میں لائیں، تب کہیں جاکرہم مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھ سکتے ہیں اور بلاخوف ملک میںہورہی تاناشاہی کا جواب دے سکتے ہیں۔ پروگرام میں مندرجہ ذیل حضرات شریک رہے:
،مولانا عبدالخالق مغیثی ،مفتی محبوب حسن،قاری محمد مستقیم ،قاری ریاست علی ، مولانا دلنواز قاسمی ، قاری محمد شاہویز ،قاری محمد ثوبان، قاری محمد جاوید، قاری محمد وسیم، ڈاکٹر محمد ارشاد ،حافظ مصروف،حافظ ابرہیم ،چودھری ہاشم ،عبد القیوم پردھان وغیرہ کے علاوہ جامعہ کے تمام طلبہ شریک رہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر