Latest News

چندر شیکھر آزاد پر حملہ سے کارکنان مشتعل، دیوبند میں وزیر اعلیٰ کومیمورنڈم بھیج کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد پر مظفرنگر کے کھتولی علاقہ میں میں حملے کی وجہ سے بھیم آرمی کارکنوں میں سخت اشتعال پایا جارہاہے، ہفتہ کو کارکنان نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم بھیج کر کارروائی کا مطالبہ کیا۔آج آزاد سماج پارٹی اور بھیم آرمی کارکنان بلاک دفتر میں منعقد سمادھان دیوس میں پہنچے افسران کے ذریعہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو میمورنڈم بھیج کر ملزمان کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔ میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ 20 جنوری کو مظفر نگر کے کھتولی اسمبلی حلقہ بھوپ کھیڑی گاو ¿ں میں واقع رویداس آشرم میں ایک پروگرام تھا۔ جس میں پارٹی صدر چندر شیکھر آزاد اور آر ایل ڈی ایم ایل اے مدن بھیا سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔الزام ہے کہ اس دوران برادری واد کی ذہنیت رکھنے والے کچھ سماج مخالف عناصر نے پارٹی رہنماو ¿ں پر جان لیوا حملہ کیا اور ان کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑبھی کی گئی،جس کو پولیس خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔اس قسم کے واقعات کو بہوجن سماج کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریگا۔ میمورنڈم میں ملزمان کی گرفتاری، ملزمان کی گرفتاری میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی، پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد کو سیکوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔اس دوران بھیم آرمی کے ضلع صدر شوریہ امبیڈکر، شمشاد ملک ایڈوکیٹ،منڈل صدر رجنیش گوتم، اسمبلی حلقہ انچارج روی کانت گوتم، ڈاکٹر نریندرلامبا، اکشے، ساجد انصاری، اجیت سنگھ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر