Latest News

مسجد کی دیوار گرِ نے سے جمعیۃ علماءشہرمظفر نگر کے جنرل سکریٹری مولاناطاہر قاسمی کا انتقال۔



مظفر نگر: سمیر چودھری۔
جمعیۃ علماءشہرمظفر نگر کے جنرل سکریٹری مولانا طاہر قاسمی کا آج شام اچانک ایک حادثہ میں انتقال ہوگیا، اس خبر سے پورا علاقہ غمزدہ ہوگیا۔
بتادیں کہ مولاناطاہرقاسمی بہت ہی متحرک اورفعال شخصیت کے حامل کے تھے۔ مولانا جمعیۃ علماکی خدمت کے ساتھ ساتھ بڑی مدت سے شہر میں ایک مسجد کے امام تھے، یہی نہیں بلکہ مسجدکی مکمل نگرانی مولاناہی کرتے تھے۔
اطلاع کے مطابق مسجدمیں تعمیری کام کرارہے تھے، اسی اثنامیں مسجد کی ایک دیوارمولاناکے اوپرگرگئی جس کے ملبے میں دب کر وہ شدید زخمی ہوگئے، آنافاناہسپتال لیجایاگیاجہاں ان کاانتقال ہوگیا۔ مولاناکی نمازجنازہ مولاناکے آبائی وطن کٹیسرہ میں رات دس بجے ادا کی جائیگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر