Latest News

مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر کے زیر اہتمام منعقدہ مسابقۃ القرآن الکریم والعلوم الدراسیۃ بحسن وخوبی اختتام پذیر، امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو بیش قیمتی و خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

سہارنپو: مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر سہارنپور میں جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے تحت سن 2018 میں کل مغربی یوپی و اتراکھنڈ کا قرآن کریم اور علوم دراسیہ کا مسابقہ منعقد ہوا تھا، جس کے ذریعہ طالبان علوم نبویہ کے اندر مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے تیٔں بڑے دوررس نتائج سامنے آئے تھے۔ اسی نہج پر گامزن ہوتے ہوئے مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر ضلع سہارنپور میں مولانا سید حبیب اللہ مدنی نے سن 2019 اور 2022 میں صرف تحصیل نکوڈ کے مدارس کا مسابقہ کرایا تھا امسال اس میں توسع اور تنوع پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اس لیے مدنی مدرسہ کے زیرِ اہتمام ضلع سہارنپور کی مختلف تحصیلوں میں واقع تعلیمی اداروں کے طلباء کے مابین مسابقۃ القرآن الکریم والعلوم الدراسیۃ کے عنوان سے اولاً ہر تحصیل میں داخلی مسابقات کا انعقاد کرایا گیا، جس کے اندر ہر تحصیل کے مختلف مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔
مسابقہ کل سات فروعات پر مشتمل رہا اور داخلی مسابقات کے اندر ہر فرع میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے مساہمین کو فائنل مسابقہ کے لیے منتخب کیا گیا اس طرح ہر تحصیل سے تقریباً اکیس اکیس طلباء فائنل مسابقہ کے لئے منتخب ہوئے۔
تحصیل نکوڈ، تحصیل رامپورمنیہاران اور تحصیل دیوبند سے منتخب ہوکر آنے والے خوش نصیب طلباء کے مابین 25 جنوری بروز بدھ مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر ضلع سہارنپور میں مسابقہ کرایا گیا جس کے اندر فرع اول (مکمل قرآن کریم) کے اندر محمد حذیفہ بن مولانا محمد اسلم رشیدی کنڈہ خورد متعلم مدرسہ فیض ہدایت محمدی کنڈہ جدید نے اول پوزیشن، محمد معاذ بن قاری محمد آصف دابکی متعلم مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر نے دوم پوزیشن، محمد حمزہ بن مولوی محمد انعام گنگوہ متعلم دارالعلوم رشیدیہ گنگوہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
فرع ثانی (بیس پاروں) کے اندر محمد احمد بن فاضل رسول پور متعلم مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر نے اول پوزیشن، عبدالعزیز بن ڈاکٹر عبدالناصر دہلی متعلم مدرسہ مدنیہ تعلیم القرآن گنگوہ نے دوم پوزیشن ، عبد السلام بن حافظ رفاقت چوسانہ متعلم مدرسہ فیض ہدایت محمدی کنڈہ جدید نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
اسی طرح فرع ثالث ( دس پاروں) کے اندر عبداللہ بن قاری محمد مجسم متعلم مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر نے اول پوزیشن، محمد سعدان بن دلشاد جولا متعلم مدرسہ قوۃ العلوم کنڈہ خورد نے دوم پوزیشن، محمد معروف ولد مولانا محمد شوکت متعلم مدرسہ فیض ہدایت محمدی کنڈہ جدید نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

فرع رابع ( خطبہ جمعہ) کے اندر محمد سہیل ولد ریاض دربوزی متعلم مدرسہ مدنیہ تعلیم القرآن گنگوہ نے اول ، محمد انس بن فرقان لدھیانہ متعلم مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی نے دوم اور محمد سلمان بن شمیم دمجھیڑی متعلم مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

فرع خامس ( تقریروخطابت) کے اندر محمد کلیم بن محمد فاروق گھاٹم پور متعلم مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی نے اول، محمد بلال ولد محمد ادریس حاجی پور متعلم مدرسہ مدنیہ تعلیم القرآن گنگوہ نے دوم، محمد حذیفہ ولد حافظ محمد مقبول متعلم مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
فرع سادس ( عربی اول) کے اندر محمد احمد بن محمد آصف دیوبند متعلم جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند نے اول پوزیشن ، عبدالرحمن ولد مولانا محمد انتظار بھڑی متعلم مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر نے دوم پوزیشن ، محمد احمد بن عبدالواحد دہلی متعلم مدرسہ مدنیہ تعلیم القرآن گنگوہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
فرع سابع ( عربی دوم ) کے اندر محمد معاویہ بن معاذ دیوبند متعلم جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند نے اول پوزیشن ، محمد شہزان بن عبدالواحد ٹوڈرپور متعلم مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی نے دوم پوزیشن اور محمد ذاکر ولد مولانا محمد سلیم داؤدپورہ متعلم مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ 
واضح رہے مسابقہ کی قرآن کریم کی تینوں فروعات کےلئے حکم کے فرائض قاری عنایت الرحمن میرٹھ، قاری ولی اللہ دیوبند ، جناب مولانا محمد علی استاد و ناظم مسابقہ اکل کوا نے انجام دیے جبکہ جناب قاری طلحہ اور حضرت مولانا حبیب اللہ مدنی نے مشترکہ طور پر تمام مساہمین سے سوالات کئے ۔
باقی ماندہ چاروں فروعات کے اندر ملک کے مشہور معروف ادارہ مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور کے استاد مفتی محمد اسرار اور مولانا محمد جاوید رانا نے حکم کے فرائض انجام دیئے جبکہ سوالات کے لیے پرچی کا طریقہ عمل میں لایا گیا۔ 
مسابقہ میں کامیاب ہونے والے مساہمین کے لئے تقسیمِ اسناد و انعامات کے واسطے چھبیس جنوری بروز جمعرات کو مدنی مدرسہ انبہٹہ کے جاذب نظر گارڈن میں اک خوب صورت پروگرام جشن یوم جمہوریہ و تقسیمِ انعامات کے عنوان سے منعقد کیا گیا جس کے اندر حکم حضرات نے مسابقہ کی افادیت واہمیت پر پرمغز بیانات کئے اور
 مسابقہ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے تمام مساہمین کو بیش قیمتی و خصوصی اور شرکت کرنے والے سبھی مساہمین کو عمومی انعامات سے نوازا۔
ہر فرع میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو پانچ ہزار نقد، دوم پوزیشن والے طلبہ کو تین ہزار اور سوم پوزیشن لانے والے طلبہ کو دوہزار کے انعام سے نوازا گیا۔ان پوزیشن والے طلبہ کو خصوصی سنداور شیلڈ بھی دی گئی،،
اسی طرح تمام مساہمین کو عمومی انعام کے طور پر بیگ،کتابیں اور مسابقے میں شرکت کی سند بھی دی گئی۔
کل ساتوں فروعات میں باعتبار مدارس مدنی مدرسہ انبہٹہ پیر کے سات طلباء، مدرسہ مدنیہ تعلیم القرآن گنگوہ کے چار طلباء ، مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی و مدرسہ فیض ہدایت محمدی کنڈہ جدید کے تین تین طلباء ، جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند کے دو طلباء اور دارالعلوم رشیدیہ گنگوہ و مدرسہ قوۃ العلوم کنڈہ خورد کے ایک ایک طالب علم نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ 
پروگرام کے آخر میں مسابقہ صدر جناب مولانا سید ازہر مدنی صاحب نے قرآن مجید کی تعلیم کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن ہماری سب سے بڑی طاقت اور قوت ہے، ہمارے لیے قرآن اور اس کی تعلیمات پر عمل بے حد ضروری ہے، ہماری کامیابی کا راز قرآن مجید کی تعلیم میں مضمر ہے۔
مسابقہ اور جشن یوم جمہوریہ کے دونوں پروگراموں کو کامیاب بنانے میں مفتی محمد اسجد قاسمی ہریدواری ، مولانا محمد احسان تحسین قاسمی ،مفتی راشد لطیف قاسمی ، مفتی محمد اعظم مظاہری ، مفتی عباد الرحمن قاسمی ، مفتی راشد مظاہری اور ادارہ کے دیگر اساتذہ کرام نے بھرپور کوشش کی، پروگرام میں ضلع سہارنپور کے مدارس کے ذمہ داران کے علاوہ قرب و جوار کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر