Latest News

کانگریس رکن پارلیمنٹ کا "بھارت جوڑو یاترا" کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، راہل گاندھی نے روکی یاترا۔

جالندھر، 14 جنوری (مظہر): جالندھر سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ کا آج انتقال ہو گیا۔ دراصل چودھری سنتوکھ سنگھ راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شریک تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔

بتایا جا رہا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے تھے جب ان کے دل کی دھڑکن بڑھ گئی۔ اس کے بعد راہل نے یاترا کو درمیان میں روک دیا اور انہیں فوراً اسپتال لے گئے۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں نے سنتوکھ چودھری کو مردہ قرار دے دیا۔ فی الحال راہل گاندھی نے آج ہفتہ کو ہونے والی بھارت جوڑو یاترا منسوخ کر دی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ چودھری سنتوکھ سنگھ کو پیچھے سے دھکا لگا تھاجس کی وجہ سے وہ زمین پر گر گئے اور ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سنتوکھ سنگھ چودھری یاترا میں پیدل مارچ کے دوران بیہوش ہو گئے۔ انہیں پھگواڑہ کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں ان کی موت ہوگئی۔ چودھری سنتوکھ سنگھ جالندھر کے ایم پی تھے، ان کی موت کے بعد بھارت جوڑو یاترا روک دی گئی ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے چودھری سنتوکھ سنگھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر