Latest News

اے ایم یو کے ۱۳ طلباء بین الاقوامی کمپنی میں ملازمت کے لیے منتخب۔

 علی گڑھ:  علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل)، اے ایم یو کے زیر اہتمام ایک بھرتی مہم میں ای ایف ایس فیسیلٹیز سروسیز، متحدہ عرب امارات و سعودی عرب نے کمپنی کے ایچ آر اور آپریشنز کے شعبہ جات میں ملازمت کے لیے اے ایم یو کی مینجمنٹ اور انجینئرنگ فیکلٹیی کے 13 طلباء و طالبات کو ملازمت کے لیے منتخب کیا ہے۔ 
اے ایم یو کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے ٹیلی فون پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ منتخب امیدواروں میں زینب بلگرامی، محمد نایاب علی، صالحہ حیات، محمد عمران، محمد فضل، محمد مشیر، سید محمد عبداللہ، واسط علی، احمد عالم، صائمہ زہرہ احسن، ساحل خان ملک، سعد اللہ خاں اور محمد معین الدین شامل ہیں۔
سعد حمید نے بتایا بین الاقوامی سطح پر اتنی بڑی تعداد میں طلباء کا ملازمت کے لیے منتخب ہونا طلباء کے لیے بڑی بات ہے، ہماری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ تعداد میں طلباء کو ملازمت فراہم کروائے تاکہ ان کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے لیے بازار میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے اسی لیے اے ایم یو کا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر فقت فوقتن بھرتی مہم کا اہتمام کرواتا ہے جس میں ہم قومی اور بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں کو مدعو کرتے رہتے ہیں۔ منتخب طلباء نے بھی خوشی اظہار کیا اور بین الاقوامی سطح پر کیمپس پلیسمنٹ ہونے پر اپنے آپ کو خوش نصیب بتایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر