Latest News

دیوبند میں ٹریکٹر کے نیچے دب کر کسان کی موت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند روڑکی روڈ پر ایک ٹریکٹر بے قابو ہوکر کھائی میںجاگرِا ،اس حادثہ میں ٹریکٹر کے نیچے دب کر ایک کسان کی موقع پرہی موت واقع ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق دیوبند کے قریبی گاو ¿ں سادھارنپور کا باشندہ 53 سالہ کسان دھوم سنگھ تیاگی اپنے ٹریکٹر کی مرمت کرانے کے لئے دیوبند لایا تھا، مرمت کرانے کے بعد دھوم سنگھ ٹریکٹر کو لیکر واپس اپنے گاوں جارہا تھا، لیکن جیسے ہی وہ دیوبند روڑکی روڈ پر واقع کالی ندی کے پُل کے قریب پہنچا تو اچانک ٹریکٹر بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے ایک گہری کھائی میںجاگرِا ،جس کے نیچے دب کر دھوم سنگھ کی موقع پر موت واقع ہے گئی۔ اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے کرین کی مدد سے ٹریکٹر کو باہر نکالا ،ٹریکٹر کے نیچے دبے کسان کی لاش کو بھی باہر نکالا گیا، ا سی دوران دھوم سنگھ کے اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوںنے کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا، پولیس کاکہناہے کہ اہل خانہ کے فیصلہ کے بعد پنچ نامہ بھر کر دھوم سنگھ کی لاش کو ان کے سپرد کردیاگیاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر