Latest News

دیوبند: عیدگاہ روڈ کی قاسم پورہ تک تعمیر شروع، وزیر مملکت کے فیصلہ کا خیر مقدم، محکمہ پی ڈبلیوڈی کے ذریعہ کرائی جارہی سڑ ک کی تعمیر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
محکمہ ڈبلیو ڈی کی جانب سے عیدگاہ روڈ کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ عیدگاہ سے قاسم پورہ تک کی خستہ حال سڑک کو تعمیرشروع کئے جانے کا علاقہ کے لوگوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا اور وزیر مملکت کنوربرجیش سنگھ کاشکریہ اداکیا۔ 

اس سلسلہ میں پی ڈبلیو ڈی کے وزیر اور دیوبند اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عیدگاہ قاسم پورہ روڈ کو پی ڈبلیو ڈی محکمہ سے تعمیر کرائے جانے کا فیصلہ کیاہے، کنور برجیش سنگھ کا کہناہے کہ عیدگاہ سے متصل ہیرا گارڈن سے دوسو میٹر کی سڑک آر سی سی کی بنائی جارہی ہے جبکہ اس کے آگے قاسم پورہ تک اس سڑک کے باقی حصہ کو تار کول سے بنایا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ اس خستہ حال سڑک کی تعمیر کامطالبہ گزشتہ کافی عرصہ سے میونسپل بورڈ کے چیئرمین سے کیا جارہا تھا لیکن بار بار یاددہانی کے بعد چیئرمین ضیاءالدین انصاری نے اس مسئلہ کے حل پر توجہ نہیں دی،جس کی وجہ سے لوگوں میں چیئرمین اور میونسپل بورڈ کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی تھی، لیکن اب پی ڈبلیو ڈی کے وزیر کنوربرجیش سنگھ کی جانب سے سڑک کی تعمیر شروع کرائے جانے کا شہر میں چاروں طرف خیر مقدم کیاجارہاہے،سماجوادی پارٹی کے لیڈر قاری راو ¿ ساجد نے عیدگاہ قاسم پورہ روڈ کی تعمیر کرائے جانے کے ا علان پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس علاقہ کے لوگ سڑک کی خستہ حالی سے بہت زیادہ پریشن تھے ،جگہ جگہ گڑھے ہونے کی وجہ سے یہاں مسلسل گندہ پانی بھرارہتاہے، جسکی کی وجہ سے آمدو رفت میں کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑتا تھا،لیکن اب وزیر مملکت کی ذاتی دلچسپی کے باعث یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔ عیدگاہ وقف دیوبند کے متولی محمد انس صدیقی نے عیدگاہ روڈ کے قاسم پورہ تک تعمیر کرائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر مملکت کنوبرجیش سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وزیر موصوف کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے یہ مسئلہ حل ہوجائیگا،انہوں نے کہاکہ اس روڈ پر بہت زیادہ آمدو رفت رہتی ہے اور اس علاقہ میں کئی تعلیمی ادارے اور شادی ہال ہونے کے باعث اکثر بھیڑ رہتی ہے، جہاں آمدو رفت کے دوران اس خستہ حال سڑک پر آئے دن حادثات ہوتے رہتے تھے۔ واضح رہے کہ سماجی کارکن صائم صدیقی نے اس سڑک کے کچھ کی عوامی چندہ کی مدد سے تعمیر کرائی تھی اورلوگوں کو بیدار کرنے کاکام کیا تھا، بعد ازاں سماجی کارکن حاجی شاہد سہیل نے اس سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کی غرض سے ریت بجری اور سیمنٹ وغیرہ بھی فراہم کرایا تھا، لیکن اب پی ڈبلیوڈی کے محکمہ کی جانب سے مذکورہ سڑک کی تعمیر نو کرائے جانے سے علاقہ کے عوام میں خوشی کاماحول ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر